
نئی دہلی، 17 دسمبر(میرا وطن نیوز)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو کی قیادت میںپارٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے جھوٹے نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پانچ دیگر کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چارج شیٹ کو سننے سے انکار کرنے کے بعد مودی اور شاہ کی انتقامی سیاست کے خلاف بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں زبردست احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ ہم ستیہ میو جیتے میں یقین رکھتے ہیں۔ سچائی کی فتح ہوئی ہے اور مودی سرکار کی بدنیتی اور غیر قانونی سرگرمیاں پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہیں۔
مظاہرین کی ایک بڑی تعداد مظاہرین ہاتھوں میں’مودی جھوٹ کی آندھی،ستیہ سدا ہے، گاندھی، ’جب جب مودی ڈرتا ہے، پولیس کو آگے کرتا ہے‘ نعرے لکھی تختیاں لئے جب بی جے پی ہیڈ کوارٹر کی طرف بڑھ رہے تھے ،تب پولیس نے ریاستی صدر دیویندر یادو سمیت کانگریس کارکنوں کو حراست میں لے لیا، اور انہیں آئی پی اسٹیٹ پولیس اسٹیشن لے گئی، جہاں بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔
مظاہرین میں قاضی نظام الدین،الکا لامبا،راجندر پال گوتم، چودھری انل کمار، رمیش کمار، ہارون یو سف، ڈاکٹر نریندرناتھ،پروفیسر کرن والیہ ،ڈاکٹر یوگا نند شاتری ہری شنکر گپتا، کنور کرن سنگھ، بھیشم شرما، وجے لوچو، آصف محمد خان، دیویندر سہراوت، سدھارتھ راؤ، دھرمپال چندیلا، ایڈوکیٹ سنیل کمار، راجکمار جین، مہیندر بھاسکر، مہندر منگلا، آدیش بھاردواج، ویریندر شرما، ،ہرش چودھری ،دھرم پال چندیلا ،کمل کانت شرما،لکشمن راوت ، بھوپیش یادو، تسویر سولنکی، جگ جیون شرما، ڈاکٹر پی کے مشرااور راہل شرماخاص طور سے شامل تھے۔
No Comments: