
نئی دہلی، 28 جنوری(میرا وطن)
نیشلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار)کی دہلی اکائی نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے قو می صدر اجیت پوار کے اچانک اور المناک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں دہلی اکائی لیڈروں نے کہا کہ ان کا انتقال نہ صرف ان کے خاندان اور ساتھیوں کے لیے بلکہ مہاراشٹر اور ملک کی عوامی زندگی کے لیے بھی ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ایک تجربہ کار عوامی خدمت گار کے طور پر پوار کا طویل اور ممتاز سیاسی سفر عزم، استقامت اور اپنے حلقے کے لوگوں کی امنگوں کے لیے اٹل وابستگی سے نشان زد تھا۔
انہوںنے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور غم کی اس گھڑی میں اس نقصان پر غمزدہ تمام افرا د سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اس ناقابل برداشت نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت افزائی کی۔
No Comments: