Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے 101 جدید آئی سی ٹی لیبز، اور ڈی آئی ای ٹی دلشاد گارڈن کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

سرکار کاراجدھانی کے ہر اسکول میں ہر کلاس روم میں اسمارٹ بورڈ فراہم کرنے کا ہدف :آشیش سود

نئی دہلی،10فروری (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی موجودگی میں وزیر تعلیم آشیش سود نے منگل کو سروودیا ودیالیہ، مانسروور گارڈن، 101 جدید آئی سی ٹی لیبز، اور ڈی آئی ای ٹی (تعلیم اور تربیت کے ڈویڑنل انسٹی ٹیوٹ)، دلشاد گارڈ ن کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا۔ آشیش سود نے کہا کہ سیاست میں لفظ ’تبدیلی‘ کا استعمال اکثر ہوتا ہے، لیکن حقیقی تبدیلی پورے صفحے کے اخباری اشتہارات میں نہیں بلکہ کلاس روم کی چھتوں اور بچو ں کی لیبارٹریوں میں نظر آتی ہے۔
وزیر تعلیم نے نوٹ کیا کہ ایک وقت تھا جب 1984 کی نئی تعلیمی پالیسی’آپریشن بلیک بورڈ‘ کا ہدف ہر کلاس روم میں بلیک بورڈ فراہم کرنا تھا۔ آج وزیر اعلیٰ کی قیادت میں سرکار دہلی کے ہر اسکول میں ہر کلاس روم میں اسمارٹ بورڈ فراہم کرنے کے ہدف کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں کو ایک سال سے بھی کم عرصے میں 7ہزار سے زیادہ نئے کمپیوٹر فر ا ہم کیے گئے ہیں۔ 7ہزار سمارٹ بلیک بورڈز کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ اگلے چار سا لوں میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک کے 21ہزار کلاس رومز میں سمارٹ بورڈ لگائے جائیں گے ، جس کی پانچ سال کی دیکھ بھال کی گارنٹی ہوگی۔
انہوں نے بتایا 175 آئی سی ٹی لیبز میں 7ہزار کمپیوٹرز کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے جو 31 مارچ سے پہلے پہنچ جائیں گے۔سرکار کل 175 لیبز کو 7ہزار کمپیوٹر فراہم کر رہی ہے۔ دہلی میں ایک ہزار سے زیادہ سرکاری اسکول ہیں اور اگلے 3سالوں میں ہر سرکاری اسکو ل میں آئی سی ٹی لیب ہوگی۔ سرکار اس سال دہلی کے سرکاری اسکولوں میں 100 سے زیا دہ ڈیجیٹل لائبریریاں بھی قائم کر رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *