Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے 2,100 کروڑ سے زیادہ کے پانی پروجیکٹوں کا آغاز کیا

دہلی سیوریج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا :ریکھا گپتا

میگا پروجیکٹس سپلائی اور سیوریج نیٹ ورک کو بہتر بنائیں گے

نئی دہلی، 18 فروری (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ نے بدھ کو مغربی دہلی کے ٹوڈا پور کے رام لیلا میدان میں 2,100 کروڑ سے زیا د ہ مالیت کے دہلی جل بورڈ کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ریکھا گپتا نے کہا کہ ان کی سرکار صر ف اعلانات ہی نہیں کرتی بلکہ بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ترقی یافتہ دہلی‘کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پانی کے انتظام کا ایک بہتر نظام بنانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ تمام پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اچھے معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ لوگوں کو جلد فائدہ پہنچ سکے۔
اس موقع پر نئی دہلی کی ممبر پارلیمنٹ بانسری سوراج، وزیر آبی پرویش صاحب سنگھ، راجندر نگر کے ایم ایل اے امنگ بجاج کے علاوہ کئی عوامی نمائندے، سینئر افسران اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور راجدھانی میں سیوریج کا جدید نظام تیار کر نا سرکار کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آج شروع کیے گئے پروجیکٹ نہ صرف پانی کی سپلائی کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے بلکہ دہلی کو صاف ستھرا اور صحت مند بنانے میں بھی اہم رول ادا کریں گے۔
اس موقع پر وزیر آبی پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ دہلی اب ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے ۔ یہ صرف منصوبوں کا اعلان نہیں ہے، بلکہ ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے وڑن کے مطابق ‘ترقی یافتہ دہلی’ کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *