اوکھلااسمبلی حلقہ کے جسولا گرلز ہندی اسکول میں تقریب منعقد
مقامی بی جے پی کونسلرنیتو منیش چودھری نے پرچم کشائی کی

نئی دہلی ،24جنوری (میرا وطن )
ملک کے77ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ایم سی ڈی پرتیبھا اسکول جسولا گرلز ہندی میں تقریب منعقد کی گئی ۔اس موقع پر مقامی بی جے پی کونسلر نیتو منیش چودھری نے پرچم کشائی کی ۔تقریب میں طالبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کی اور یوم جمہوریہ کے تعلق سے تقاریر کیں ۔مہمان شرکاءنے طالبات کی کا ر کردگی کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔
پرچم کشائی تقریب کی مہمان خصوصی کونسلر نیتو منیش چودھری نے یوم جمہوریہ کے موقع پرطلبا ،اساتذہ او ر تمام ہم وطنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔پروگرام میں اسکول کی انچارج زہرہ خاتون،ٹیچروں میں محترمہ بلقیس ، محمد سعود چودھری ،شویتا سنگھ ،سنبل خان ،سواتی مینا،جیوتی شرما،ہنسا میناخاص طور سے موجود تھیںاس موقع پراسکول انچارج اور تمام اساتذہ نے طالبات کی حوصلہ افزائی کی ۔
No Comments: