Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کابینہ وزیر نے جنک پوری حادثہ کا لیا نوٹس

`پرویش صاحب سنگھ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا

حفاظتی کوتاہیوں پر اہلکاروں کو معطل، اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم

نئی دہلی | 6 فروری (میرا وطن)
کابینی وزیر پرویش صاحب سنگھ نے جنک پوری کے جوگندر سنگھ مارگ پر گزشتہ رات پیش آنے والے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ذاتی طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا، صورتحال کا معائنہ کیا اور فوری طور پر افسر و ںکو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس مقام پر کئی ماہ سے سیوریج لائن کا کام جاری تھا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی معائنہ سے معلوم ہوا کہ سیوریج کے جاری منصوبے کے تحت تقریباً 6 میٹر لمبا، 4 میٹر چوڑا اور 4.25 میٹر گہرا گڑھا کھودا گیا تھا۔ اگرچہ سڑک کے کچھ حصوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں، لیکن ابتد ائی طور پر یہ پایا گیا کہ کھدائی کی جگہ کے ارد گرد حفاظتی انتظامات مکمل طور پر مقررہ معیارا ت کے مطابق نہیں تھے، اور دو پہیوں والی گاڑیاں وہاں چلتی رہیں، جس سے عوام کی حفاظت کو شدید خطرہ لاحق تھا۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ نوئیڈا میں اسی طرح کے ایک واقعہ کے بعددہلی جل بورڈ نے 24 جنوری کو تمام افسروں اور عمل کرنے والی ایجنسیوں کو حفاظتی معیارات پر سختی سے عمل کرنے کے بارے میں تفصیلی ہدایات جاری کیں۔ اسی طرح کے حفاظتی رہنما خطوط پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) اور محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول نے بھی جاری کیے تھے۔ موجودہ واقعہ نے زمینی سطح پر ان رہنما خطوط پر عمل درآ مد اور نگرانی کی کمی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
حفاظتی اقدامات کی نگرانی اور تعمیل میں کوتاہی کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کابینہ وزیر نے متعلقہ افسروں کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ان می ایگزیکٹو انجینئر (ای ای)، اسسٹنٹ انجینئر (اے ای) اور جونیئر انجینئر (جے ای) شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمل درآمد کرنے والے ادارے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، قصوروار ثابت ہونے پر بلیک لسٹ کرنے سمیت سخت کارروائی کی جائے گی۔دریں اثنا، دہلی پولیس نے بھی اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے آزادانہ تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید برآں، دہلی جل بورڈ کے ذریعہ ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ ذمہ داری کا تعین کیا جاسکے، طریقہ کار کی خامیوں کا جائزہ لیا جاسکے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی تکرار کو روکنے کے لیے اصلاحی اقدامات تجویز کیے جاسکیں۔وزیر پرویش صاحب سنگھ نے کہا:’یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ سرکار انتہائی حساسیت کے ساتھ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی سطح پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوںنے دہلی بھر میں جاری تمام سیوریج، سڑک اور فلڈ کنٹرول کے کاموں کے جامع حفاظتی آڈٹ کی بھی ہدایت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *