Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامع مسجد کی سابق میونسپل کونسلر طلعت سلطانہ کے والدگرامی شوکت علی کا انتقال

دہلی گیٹ قبرستان آئی ٹی او میں سوگواروں کی موجودگی میںبعد نماز عشا سپرد خاک

نئی دہلی،21دسمبر (میرا وطن)
جامع مسجد کی سابق میونسپل کونسلر طلعت سلطانہ کے والد گرامی اور کانگریس کے قومی ترجمان اور سابق سفیراور سینئر صحافی میم افضل کے بہنوئی شوکت علی کا اتوار کی صبح دریا گنج میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انتقا ل ہوگیا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل چل رہے تھے۔ ان کی عمر تقریباً 85 سال تھی۔مرحوم شوکت علی کو آج د ہلی گیٹ قبرستان ،آئی ٹی اومیں سوگواروں کی موجودگی میںسپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر ملی ، سیا سی ، سما جی شخصیات، دوست احباب اور مقامی شہر یو ں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مرحوم شوکت علی کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار بیٹیاںناحد منور ،انجم شیریں،طلعت سلطانہ ،صبیحہ شکیل (سمی) اور ایک بیٹا نوید علی ہیں۔ مرحوم صوم صلواة کے پابند ،خوش اخلاق ،ملن سار شخصیت کے مالک تھے اور ہمیشہ سماجی اور ملی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔مرحوم تعلیم کے شعبہ میں نوجوانوں کی ر ہنمائی بھی کرتے تھے ۔تدفین کے موقع پرسابق سفیر،کانگریس قومی ترجمان اور سینئر صحافی م افضل ، سا بق کونسلر حاجی نثار حسین ،بھائی سعید ،محمد ابرار و دیگر موجود تھے۔بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے مرحوم کے انتقال پر تعزیت پیش کی

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *