Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی کا ایم سی ڈی میں پیش بجٹ ہوا ہوائی ہے

بجٹ عوام مسائل سے کوسوں دور ہے :انکش نارنگ

نئی دہلی، 3فروری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم سی ڈی میں قائدِ حزبِ اختلاف انکش نارنگ نے بی جے پی کے زیرِ اقتدار ایم سی ڈی کے بجٹ کو دہلی کی عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی اسٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین نے ایم سی ڈی ایوان میں جو بجٹ پیش کیا ہے وہ مکمل طور پر کاغذی، دکھا وے پر مبنی اور ہوا ہوائی ہے۔ فضائی آلودگی، صفائی، کچرا مینجمنٹ، تعلیم، صحت، بچوں اور صفائی کارکنو ں کے لیے نہ کوئی وژن ہے اور نہ ہی کوئی ٹھوس عملی منصوبہ۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی کی ڈسپنسریوں پر آروگیہ مندر کا بورڈ لگا کر بی جے پی تعریفیں سمیٹ رہی ہے، جبکہ ایم سی ڈی کے اسپتال خود بدحالی کا شکار ہیں۔ کچے صفائی کارکنوں کو پکا کرنے کا دعویٰ بھی محض جملہ ثابت ہوا۔ بجٹ میں ایم ٹی ایس ملازمین کے لیے ایک پیسہ تک مختص نہیں کیا گیا۔
منگل کوایوان کی میٹنگ میںبجٹ کے اعداد و شمار پر بات کرتے ہوئے انکش نارنگ نے بتایا کہ آر بی ای 2025-26 میں 1,48,393لاکھ روپے کے مقابلے بی ای 2026-27میں 85,847 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، جو 42فیصد کی کمی ہے۔ یہ رقم کہاں گئی اور کس مد میں خرچ ہوئی،اس کی جوا مب دہی طے ہونی چاہیے۔ آمدنی بڑھی ہے، مگر وہ پراپرٹی ٹیکس، جرمانوں اور چھوٹے تاجروں پر بوجھ ڈال کر بڑھائی گئی ہے، جبکہ ایل ٹی ای آر کے تحت سرکاری محکموں سے 12 ہزار کروڑ روپے آج بھی بقایا ہیں۔
اسٹیڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن کے بیان پر جواب دیتے ہوئے انکش نارنگ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ 2018میں بی جے پی کے زیرِ اقتدار ایم سی ڈی اور ایل جی کے نوٹیفکیشن کے ذریعے عوام پر یوزر چار ج مسلط کیا گیا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے سڑک سے ایوان تک جدوجہد کی، تب جا کر یہ چارج ہٹایا گیا ۔انہوںنے کہا کہ اگر سرکار کا اصل چہرہ دیکھنا ہو تو ملازمین کے ساتھ اس کے رویّے کو دیکھیے۔
ایم ٹی ایس، صفائی کارکنوں، ڈاکٹروں اور نرسوں کی 33دن کی ہڑتال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردی، بارش اور دھوپ میں دیوالی سڑکوں پر منانے والے ملازمین کے مطالبات برابر کام، برا بر تنخواہ اور مستقلی تھے، مگر انہیں صرف یقین دہانیاں ملیں۔ بجٹ میں ایونٹس اور تشہیر کے لیے پیسہ ہے، لیکن ایم ٹی ایس کے لیے 42کروڑ اور دیگر محکموں کے ایم ٹی ایس کی مستقلی کے لیے 40کروڑ رو پے نہیں ہیں۔ بی جے پی کا 1336ملازمین کو مستقل کرنے کا دعویٰ بھی جھوٹ ہے، کیونکہ نہ انہیں مناسب تنخواہی اسکیل ملا، نہ پنشن اور نہ ہی سروس سیکیورٹی۔
انکش نارنگ نے کہا کہ آج کارپوریشن کا صحت محکمہ سب سے زیادہ برانڈنگ اور سب سے کم علاج والا محکمہ بن چکا ہے۔ آروگیہ مندر کے نام پر صرف رنگ روغن کی سیاست ہو رہی ہے۔ 14جنوری کو 62ڈسپنسریوں پر محض بورڈ بدل کر آروگیہ مندر لکھ دیا گیا، مگر اسٹاف، ادویات اور بجٹ وہی پرانا ہے۔ بی جے پی آئندہ بھی ڈسپنسریوں پر نام چسپاں کر کے اپنی پیٹھ تھپتھپائے گی۔ 500ڈاکٹروں اور 1500نرسوں کے عہدے خالی ہیں، اس کے باوجود صحت نظام کو مضبوط بتایا جا رہا ہے۔ ریفرل ماڈل کے نام پر غریب کو دھکے کھلائے جا رہے ہیں اور نجی اسپتالوں کو عوام کی جیب سے ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *