Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سرمائی اجلاس میں بی جے پی سرکار کے 10ماہ کے کام کا حساب لے گی آپ :سنجیو جھا

نئی دہلی، 30دسمبر(میرا وطن )
عام آدمی پارٹی نے 5جنوری سے شروع ہونے والے دہلی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران بی جے پی سرکار کے 10ماہ کے اقتدار کی ناکامیوں کو اسمبلی میں سختی سے اٹھانے کی تیاری کر لی ہے۔ آپ کے رکن اسمبلی اور چیف وہپ سنجیو جھا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی سرمائی اجلاس میں بی جے پی سرکار کے 10ماہ کے کام کا پورا حساب لے گی۔ بی جے پی سرکار نے خواتین کو 2500روپے نہ دے کر اپنے ہی وزیرِ اعظم کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ ان دس مہینوں میں بی جے پی سرکار بڑی بڑی باتیں کرنے کے علاوہ نہ تو دہلی کی ہوا صاف کر پائی اور نہ ہی دریائے یمنا کے آلودگی میں کوئی کمی لا سکی۔
اس موقع پرسنجیو جھا نے کہا کہ چھٹھ پوجا کے موقع پر بی جے پی نے سب کو یمنا میں ڈبکی لگوائی اور آچمن کروایا، لیکن اب وزیرِ ماحولیات منجندر سنگھ کہہ رہے ہیں کہ یمنا کا پانی نہانے کے قابل نہیں ہے ۔ سنجیو جھا نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی حکومت کو بنے 10مہینے ہو چکے ہیں۔ اب بی جے پی سرکار کو بتانا چا ہیے کہ اس نے ان 10مہینوں میں دہلی کے عوام کے مفاد میں کیا کام کیا ہے؟ بی جے پی نے اپنے انتخابی منشور میں جھوٹے وعدے کر کے دہلی کی عوام سے ووٹ لے لیے اور سرکاربنا لی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *