
نئی دہلی، 21 فروری(میرا وطن)
کانگریس نے کل اے آئی سمٹ میں احتجاج کیا۔ سمٹ میں غنڈوں کے بھیس میں کچھ کارکنوں کو بھیج کر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندوستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کے خلاف، دہلی بی جے پی کے ریاستی صد ر ویریندر سچدیوا کی قیادت میں ہزاروں بی جے پی کارکنوں نے ہفتے کو کانگریس ہیڈکوارٹر پر زبرد ست احتجاج کیا اور خود کو گرفتار کرلیا۔اس دورا ن ریاستی صدرا اور تقریباً ایک ہزار احتجاجی کارکن دوسری رکا و ٹ کو توڑ کر آگے بڑھے تو دہلی پولیس نے انہیں روکنے، گرفتار کرنے اور تغلق پولیس اسٹیشن لے جانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جہاں انہیں تقریباًگھنٹہ بھر بعد وارننگ کے ساتھ چھوڑ دیا گیا۔
ریاستی نائب صدر اور ایم ایل اے راجکمار بھاٹیہ کی طرف سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں ایم پی، ایم ایل اے اور میونسپل کونسلر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہوئے۔ان میںرکن پارلیمنٹ منوج تیواری، ریاستی عہدیداران وشنو متل، پروین شنکر کپور، ونے راوت، لتا گپتا، ساریکا جین، سونا کماری، برجیش رائے، سمت بھسین، سنتوش اوجھا،اجے سہراوت، نتن تیاگی، روہت چہل، ڈپٹی میئر جے بھگوا ن یادو، ویریندر ببر، اجے کھٹانہ، اروند گرگ، ونود سہراوت، راج شرما گوتم، دیپک گابا، ویندرا چندرا، رانا راجہ، راج شرما، رانا راجہ چودھری،مایا بشٹ وغیرہ نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا اور پھر دو سری بیریکیڈ توڑنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
اس موقع پر ویریندر سچدیوا نے سب سے پہلے انہیں بھارت ماتا کی جئے اور وندے ماترم کا نعرہ لگایا او ر کل اے آئی سمٹ میں کانگریس پارٹی کے احتجاج کی مذمت کی۔انہوںنے کہا کہ اے آئی سمٹ بی جے پی کی تقریب نہیں بلکہ ہندوستانی قومی تقریب تھی اور اس تقریب میں گھسنا اور احتجاج کرنا صریح غداری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اے آئی سمٹ جیسے اہم پلیٹ فارم پر اس طرح کا احتجاج، جہاں ہندوستان اپنی اختراعی صلاحیتوں، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم، اور ڈیجیٹل انقلاب کا مظاہرہ کر رہا تھا، کانگریس پارٹی کی منفی سیاست کی عکاسی کرتا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ کانگریس پارٹی ایسے وقت میں ایسا ہنگامہ کھڑا کر رہی ہے جب پوری دنیا ہندوستان کی تکنیکی ترقی اور ڈیجیٹل قیادت کو تسلیم کر رہی ہے۔
No Comments: