Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے لیڈروں نے نو منتخب صدر نتن نبین کو مبارکباد پیش کی عاقل قریشی اور شیخ عبدالکریم نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے فیصلے کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی ،18دسمبر (میرا وطن )
بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی جنرل سکریٹری شیخ عبدالکریم نے سابق قومی نائب صدربی جے پی اقلیتی مورچہ عاقل قریشی کے ساتھ بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں بی جے پی کے نو منتخب ایکزیکٹو صدر نتن نبین سے ملاقات کی ۔ان لیڈروں نے قومی صدر کے مقرر ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی جنرل سکریٹری دشینت کمار گوتم بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر عاقل قریشی اور شیخ عبد الکریم نے مشترکہ بیان میں پارٹی کے سینئر لیڈر نتن نبین کو بی جے پی کا نیا ایکز یکٹو صدر نامزد کئے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا شکر یہ ادا کیا ہے ۔انہوںنے ا مید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب صدرنبین اعلیٰ قیادت کی امید وں پر کھرا اتریں گے او ر پارٹی کو مزید مضبوطی دینے کا کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اعلیٰ قیادت کے اس فیصلے پر پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *