Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آلودگی کے سوال پر ایوان چھوڑ کر بھاگی بی جے پی :آتشی

بی جے پی سرکار کے خلاف عام آدمی پارٹی نے کیا مظاہرہ

نئی دہلی، 6جنوری(میرا وطن)
دہلی کی اقتدار میں آنے کے بعد بڑے بڑے دعوے کرنے والی بی جے پی سرکار منگل کو آلودگی کے سوا ل پر ایوان ہی چھوڑ کر بھاگ گئی۔ قائد حزب اختلاف آتشی کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کے ارا کینِ اسمبلی نے جب ایوان میں آلودگی کے مسئلے پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا تو پوری حکمراں جماعت نے ایوان سے واک آ ¶ٹ کر لیا۔ اس کے خلاف آپ کے اراکین نے زوردار احتجاج اور نعرے باز ی کی اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور وزیر ماحولیات سے اے کیو آئی پر جواب مانگا۔ایوان کے باہرکئے گئے احتجاج میں بلیماران کے ایم ایل اے سابق وزیر عمران حسین اور سیلم پور کے ایم ایل اے چودھری زبیر احمد سمیت دیگر ممبران اسمبلی موجود تھے۔
آتشی نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ایوان میں اقتدار میں بیٹھی پارٹی نے حزبِ اختلاف کے خلاف احتجاج کیا اور پھر واک آ ¶ٹ کر کے چلی گئی۔ انہوںنے کہا کہ پہلے بی جے پی یہ بہانہ بناتی تھی کہ پنجاب میں پرالی جل رہی ہے، اس لیے آلودگی ہو رہی ہے، لیکن اب خود ان کی مرکز ی سرکار نے بتا دیا ہے کہ اس سال پنجاب میں پرالی نہیں جل رہی ۔ اگر جل رہی ہے تو مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ اور اتر پردیش میں جل رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی سے لے کر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا تک بی جے پی کی چار انجن والی سرکارپوری طرح ناکام ہو چکی ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *