Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی سرکار کا پرائیویٹ اسکول فیس کنٹرول ایکٹ مڈل کلاس کے ساتھ دھوکہ

سپریم کورٹ میں ریکھا گپتا سرکار کے موقف سے یہ بات ثابت ہوگئی :بھاردواج

نئی دہلی، 2فروری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے پرائیویٹ اسکول فیس کنٹرول ایکٹ کے نام پر مڈل کلاس کے ساتھ دھوکہ کرنے والی بی جے پی سرکار پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ بالکل واضح ہو چکا ہے کہ بی جے پی سرکار کا پرائیویٹ اسکول فیس کنٹرول ایکٹ دہلی کی مڈل کلاس کے ساتھ ایک بہت بڑا دھوکہ تھا۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ پیر کے روز سپریم کورٹ میں دہلی سرکار نے صاف طور پر یہ بات تسلیم کر لی ہے کہ یہ ایکٹ نجی اسکولوں کی فیس کو نہ تو کنٹرول کرے گا، نہ کم کرے گا اور نہ ہی اس میں کسی قسم کی تر میم کرے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی سرکار نجی اسکولوں کی لابی کے مفادات کے لیے کام کر رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی شروع سے ہی کہتی آئی ہے کہ یہ قانون نجی اسکول مالکان کے لیے مددگار ہے، لیکن بی جے پی نے اسے ماسٹر اسٹروک قرار دے کر مڈل کلاس کو گمراہ کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *