Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی سرکار نے راجدھانی میں نئے سال کے جشن پر بھی بٹھا دیاپہرا:آپ

پولیس نے دہلی کا دل کناٹ پلیس میں لوگوں کو جشن منانے سے روکا :بھاردواج

 

نئی دہلی، یکم جنوری(میرا وطن)
ملک کی راجدھانی دہلی میں بی جے پی حکومت نے نئے سال کے جشن پر بھی پولیس کا سخت پہرا بٹھا دیا۔ ہر سال نئے سال کی شب گہما گہمی سے بھرے رہنے والے دہلی کے دل کناٹ پلیس میں اس بار مکمل سناٹا نظر آیا۔ تمام دکانیں بند تھیں اور نئے سال کا جشن منانے کے ارادے سے آنے والے لوگوں کو بی جے پی سرکار کی پولیس وہاں سے بھگا رہی تھی۔ کناٹ پلیس میں چھائے سناٹے اور پولیس کی جانب سے لوگوں کو ہٹاتے ہوئے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج اور رکن اسمبلی سنجیو جھا نے بی جے پی کے ایک حامی کی جانب سے بنائی گئی اس ویڈیو کو ایکس (ٹوئٹر)پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اب تو بی جے پی سرکا ر دہلی والوں کی خوشیوں پر بھی پہرا بٹھا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ لوگوں کو جشن منانے سے روکنا بی جے پی کی پولیسنگ کی شارٹ کٹ حکمتِ عملی کا حصہ ہے، اسی لیے نئے سال کی شب کناٹ پلیس میں سنّٹا رہا۔ وہاں وہ عام بھیڑ نظر نہیں آئی جو عموماً دکھائی دیتی ہے۔ جبکہ امریکہ سے لے کر چین تک دنیا کے بیشتر ممالک میں لاکھوں لوگ نئے سال کے استقبال کے لیے اہم مقامات پر جمع ہوتے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت..؟؟ دہلی میں بی جے پی سرکارنے یکم جنوری کو بھی آپ کی خوشیوں پر پابندی لگا دی۔ جبکہ باقی تمام جگہوں پر لوگ ایک جگہ جمع ہو کر خوشیاں مناتے اور نئے سال کا استقبا ل کرتے ہیں، مگر بی جے پی حکومت دہلی والوں کی خوشیوں پر بھی پہرا بٹھا رہی ہے۔’آپ‘کے لیڈرو ں کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو بی جے پی کے ایک حامی نے بنائی ہے، جو بی جے پی کو ووٹ دے کر اب پچھتا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے بہتر تو اروند کجریوال کی سرکار تھی، جہاں ہمیں نئے سال کا جشن منانے کی آزادی تو تھی، لیکن اب بی جے پی سرکار اس پر بھی پابندی لگا رہی ہے، جو نہایت افسوسناک ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *