
نئی دہلی ،15جنوری (میرا وطن )
شعبہ ¿ اردو ،دےال سنگھ کالج ،دہلی ےونےورسٹی کی جانب سے مقابلہ ¿بےت بازی نہایت تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد کےا گےا۔جس مےں شعبہ ¿ کے طلباءو طالبات نے بھر پور حصہ لےا۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر ابوظہےر ربانی نے طلباءکو بےت بازی کی اہمےت و افادےت پر زوردےتے ہوئے کہاکہ ارد و شا عر ی ہماری تہذےب کا حصہ ہے ۔ملک اور بےرون ملک کے مدارس ،کالجز اور ےو نےورسٹیز وغےرہ مےں بےت بازی کا اہتمام کےا جاتا ہے تاکہ طلباءکواسی بہانے خوب اشعار ےاد ہوںجس سے ان کے اندر برجستہ اشعار پڑھنے کا ہنرآسکے اور شائستگی کے ساتھ پےش کےاجاسکے۔
ڈاکٹر محمد ارشدندوی نے کہاکہ بےت بازی ذہنی وادبی صلاحےتوں کو اجاگر کر نے کا بہتر ےن عمل ہے ۔ شا عری سے شغف پےدا کرنے کا ہنر بھی سکھاتی ہے۔ بےت بازی کے ذرےعے اردو زبان کو زندہ رکھناوقت کا تقاضہ ہے ۔اس لئے آپ سب اشعارکثرت سے ےاد کرےں تاکہ آپ کی ادبی زندگی کو بنانے اور سنوا رنے مےںکام آسکے ،مزےد انہوں نے کہا کہ اشعار کو پڑھنے کے دوران تلفظ اور صحےح ادائےگی کا خےال رکھنا بھی بہت ضروری ہے ۔
ڈاکٹر محمد انعام الحق نے بچوں کو نصیحت کر تے ہوئے کہاکہ بےت بازی کا تعلق اردو شاعری کے وسےع ذ خےر ے سے ہے اور اسے ہمارے شعبہ اردو نے اس لےے منعقد کےا تاکہ اےسے پروگرام نئی نسل کو پرانے شعرائے کرام کے کلام سے روشناس کراےا جائے۔ انہوںنے کہا کہ اردو شاعری کے ذوق و شوق اور علم کو جانچنے کا اےک دلچسپ طرےقہ ہے ۔ڈاکٹر محمد طالب نے بےت بازی کے اصول وضوابط بتاتے ہوئے کہا کہ اردو زبان کی تہذےب مےں بےت بازی کی رواےت بہت قدےم ہے۔ ےہ موقع آپ کے لےے بہت ہی اہم ہے ۔وہےں ڈاکٹر سرفراز نے بچوں کی حوصلہ افزائی کر تے ہوئے نصےحت کی کہ اےسے موقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھا ئےے اور اپنے اساتذہ کرام کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے رہےے ۔
پروگرام کی نظامت سال اول کے طالب علم عدنان ذکی نے کی ۔بےت بازی کا ےہ پروگرام کئی ٹےموںپر مشتمل تھی جو بہت ہی خوبصورت انداز مےں اختتام پذےرہوا۔ فےض ٹےم کو فاتح قرار دےا گےا،اس ٹےم مےں سال سوم سے زےبا ،بشرےہ ،ثنا بانو،سال دوم سے روبی ،صبا سلمانی ،سال اول سے عدنان ذکی،محمد ناہےد اہم تھے۔اس ٹےم کے مد مقابل مےر ٹےم تھی جس مےںسال سوم سے مبشر عالم ،نسےمہ ،مسکان ،سال دوم سے محمد ناہےد ،سال اول سے نشاط اور سعدےہ اہم تھےں۔اس کے علاوہ غالب ٹےم مےں مظاہر ،ثنا پروےن ،ےاسمےن ،محمد خلےل ،ثانےہ خانم اور فلک تھےں۔
وہےں ٹےم اقبال مےں افتاج احمد ،رمشا،سارہ ،تلبےہ ،ارسلان ،ثنا حسن اہم تھے۔ فاتح ٹےم کو بہترےن انعاما ت سے نوازا گےا۔دوسرے نمبر پر مےرٹےم کوبھی تشجےعی انعام سے نوازا گےا۔ پروگرام کو کامےاب بنانے والو ں مےںمظاہر،نسےمہ ،محمد خلےل،عدنان ذکی، روبی ارو دےگر اہم تھے ۔کثےر تعداد مےں شعبہ ¿ کے علاوہ دےگر کور س کے طلباءوطالبات موجود تھے ۔
No Comments: