
نئی دہلی،22جنوری (میرا وطن )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے چینی دھاگے کی مسلسل فروخت پر تشویش کا اظہا ر کیا اور اس پابندی کو سختی سے نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو اس سلسلے میں ایک خصوصی سیل قائم کرنے کا مشورہ بھی دیا اور رول 377 کے تحت اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھا ئیں گے۔
بدھوڑی نے بتایا کہ دہلی سرکار کے محکمہ ماحولیات نے آج ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چینی دھاگے کی فروخت، ذخیرہ اور استعمال پر پابندی ہے۔ اس کی فروخت پر پانچ سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ تاہم یہ دھاگہ اب بھی فروخت ہو رہا ہے اور حادثا ت کا باعث بن رہا ہے۔ اس لیے چائنیز تھریڈ پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔بدھوڑی نے کہا کہ اس دھاگے کی وجہ سے بہت سے لوگ پہلے ہی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
No Comments: