
نئی دہلی ،28جنوری (میرا وطن)
پرانی دہلی میں مختلف مسائل کے تعلق سے دریا گنج واقع ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں بدھ کو اہم میٹنگ ہوئی جس میں منتخب نمائندوں نے اپنے حلقوں کے عوام کی بنیادی پریشانیوں کو رکھا ۔بتایا جاتا ہے کہ ا س دوران ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ آج کی میٹنگ میں اٹھائے عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کا حل بھی نکالا جائے ۔ اس میٹنگ میں بلیماران کے ایم ایل اے عمران حسین نے شرکت کی اور اپنے حلقہ کے مسائل کو رکھا۔
دہلی سرکار کے سابق وزیر اور بلیماران کے ایم ایل اے عمران حسین نے ایکس پر میٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دریا گنج میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں منعقدہ ایک اہم میٹنگ میں شرکت کے بعد، میں نے افسران کے سامنے بلیماران اسمبلی حلقہ میں صفائی، پینے کے پانی، سیوریج، سڑکوں اور د یگر بنیادی سہولیات سے متعلق عوامی مسائل کو تفصیل سے پیش کیا۔مفاد عامہ کے ان مسائل کے فور ی، موثر اور مستقل حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو واضح رہنما خطوط دیے گئے، تاکہ عام لوگوں کو فوری ریلیف مل سکے۔
No Comments: