نئی دہلی: دہلی میں اسمبلی انتخابات کے لیے آج کا دن اہم رہا کیونکہ آج سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نئی دہلی اسمبلی حلقے سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور خواتین حامی بھی موجود تھیں۔عام آدمی پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا، “اروند کیجریوال نے نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے خواتین حامیوں کے ساتھ نامزدگی داخل کر دی۔ ہماری حکومت پہلے بھی خواتین کے لیے کام کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گی۔ بی جے پی جتنی بھی سازش کرے، دہلی کے عوام پھر سے کیجریوال کو ہی منتخب کریں گے۔
بی جے پی اور کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ یہ انتخابات ان دونوں جماعتوں کے اتحاد کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے بی جے پی اور کانگریس کے تعلقات کو ’جگل بندی‘ قرار دیا۔ نئی دہلی اسمبلی سیٹ پر اروند کیجریوال کا مقابلہ بی جے پی کے پرویش ورما اور کانگریس کے سندیپ دکشت سے ہوگا۔ دہلی اسمبلی انتخابات 5 فروری کو ہوں گے، جب کہ نتائج 8 فروری کو آئیں گے۔نئی دہلی: اروند کیجریوال نے نئی دہلی اسمبلی حلقے سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور خواتین حامی بھی موجود تھیں۔عام آدمی پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا، “اروند کیجریوال نے نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے خواتین حامیوں کے ساتھ نامزدگی داخل کر دی۔ ہماری حکومت پہلے بھی خواتین کے لیے کام کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گی۔ بی جے پی جتنی بھی سازش کرے، دہلی کے عوام پھر سے کیجریوال کو ہی منتخب کریں گے۔
No Comments: