Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اراکین اسمبلی کا سالانہ ہیلتھ چیک اپ 2 سے 14 فروری تک

سنت پرمانند اسپتال میں اراکین اسمبلی کراسکیں گے جانچ :اسپیکر

نئی دہلی، یکم فروری (میرا وطن )
اسپیکر وجیندر گپتا نے اتوار مطلع کیا کہ دہلی اسمبلی کے تمام موجودہ اراکین کی سالانہ صحت کی جانچ 2 فروری سے 14 فروری تک سنت پرمانند اسپتال، کشمیری گیٹ میں کی جائے گی۔یہ جانچ دہلی سرکار کی موجودہ ہیلتھ اسکیم کے تحت کی جائے گی۔
اسپیکر نے کہا کہ صحت کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کا ایک اہم حصہ ہے اور سرکاری اداروں کے ہموار، مسلسل اور موثر کام کرنے میں معاون ہے۔ وقتاً فوقتاً صحت کے چیک اپ سے بیماریوں کا جلد پتہ چلتا ہے، جو مستقبل میں صحت کے سنگین مسائل کو روک سکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک معمول کی سالانہ مشق ہے جو دہلی سرکارکے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ (ڈی جی ایچ ایس ) کے ذریعہ مطلع کردہ اسکیم کے مطابق کی جاتی ہے۔ اس مشق میں کوئی نئی سہو لیات، خصوصی مراعات یا اضافی فوائد شامل نہیں ہیں۔ تمام ٹیسٹ سرکارکے مقررہ معیارات، طریقہ کار اور حدود کے مطابق کیے جائیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *