Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مدرسہ اشرف العلوم، بٹلہ ہاﺅس میں سالانہ امتحان کا انعقاد

نئی دہلی،6فروری(میرا وطن)
مدرسہ اشرف العلوم، بٹلہ ہاﺅ س، اوکھلا میں سالانہ امتحان نہایت خوش اسلوبی اور نظم و ضبط کے ساتھ منعقد ہوا۔ امتحان میں بطورِ خاص مولانا محمد گلزار حنفی نائب صدر جمعیت علماءحلقہ نبی کریم دہلی اور مولانا عبدالرحیم بحیثیت ممتحن شریک تھے۔نیز صدر قاری انور حسین، قاری جبرئیل استاذ مدرسہ ہذا،قاری و ثیق الرحمٰن استاذمدرسہ ہذا، مہتمم مدرسہ ہٰذا قاری ثاقب انور اور قاری ارشد کی موجودگی نے پروگرام کو مزید وقار بخشا۔
مولانا عبد الرحیم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے طلبہ نے عمدہ کارکردگی اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔طلبہ نے تجوید و قواعد کے ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس سے ان کی محنت اور اساتذہ کرام کی مخلصانہ کاوشیں نمایاں طور پر جھلکتی نظر آئیں۔ انہوں نے کہاکہ کہاکہ مدرسہ اشرف العلوم نہ صرف قرآن و سنت کی روشنی عام کر رہا ہے بلکہ نئی نسل کو بہتر مستقبل کے لیے بھی تیار کر رہا ہے۔ آخر میں قاری محمد ثاقب مہتمم مدرسہ ہذانے دونوں ممتحن سمیت تمام ساتذہ اور ذمہ دارانِ مدرسہ کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *