
نئی دہلی، 25 فروری(میرا وطن)
ریاستی کانگریس صدر دیویندر یادو نے دہلی کانگریس کے لیے ایک ماہانہ نیوز لیٹر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کا پیغام ہم وطنوں تک پہنچایا جا سکے، اور کانگریس پارٹی کے پروگراموں اور کانگریس کے عوامی جدوجہد کے بارے میں معلومات کو عام کیا جا سکے۔ریاستی صدر نے انیرودھ شرما کو دہلی کانگریس کے ماہانہ نیوز لیٹر کا ایڈیٹر مقرر کیا۔
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے انیرودھ شرما کو تقرری کا لیٹر سونپا تو آل انڈیا کانگر یس کمیٹی کے دہلی انچارج قاضی نظام الدین بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ انیرودھ شرما اس سے قبل دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سوشل میڈیا اور آئی ٹی سیل کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔
No Comments: