قومی خبریں

خواتین

یوم جمہوریہ پر اتحاد ، ترقی اور فوجی طاقت کاحوصلہ افزا مظاہرہ

اس سال کی پریڈ میں تقریباً 13 ہزار خصوصی مہمانوں نے شرکت کی

نئی دہلی :ملک آج اپنا 75 واں یوم جمہوریہ منارہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج صبح نئی دلّی میں کرتویہ پتھ سے یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں ملک کی قیادت کی۔ فرانس کے صدر ایمونیل میکرون یوم جمہوریہ کی پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، جس میں بھارت کی مالا مال ثقافت، گونا گونیت، اتحاد اور ترقی، اس کی فوجی طاقت اور ترقی کرتی ہوئی اس کی ناری شکتی کا مظاہرہ کیا گیا۔اس تقریب کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی کے قومی جنگی یادگار کے دورے سے ہوا، جہاں انہوں نے ملک کےلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر اور جانباز فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے ملک کی قیادت کی۔اس کے بعد وزیر اعظم اور دیگر معزز مہمان، پریڈ کا نظارہ کرنے کےلئے کرتویہ پتھ پر سلامی منچ کی طرف روانہ ہوئے۔
وِکست بھارت اور بھارت-لوک تنتر کی مترُکا کے دو موضوعات پر مبنی اس سال کی پریڈ میں تقریباً 13 ہزار خصوصی مہمانوں نے شرکت کی۔ اس اقدام سے زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں شامل ہونے کا موقع فراہم ہوا اور اس قومی تہوار میں جَن بھاگیداری کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ صدر جمہوریہ اور فرانس کے اُن کے ہم منصب، صدر جمہوریہ کے محافظ، جنہیں راشٹرپتی اَنگ رکشک بھی کہاتا ہے، کرتویہ پتھ پر لے کر آئے۔ دونوں صدور، ایک روایتی بگی میں کرتویہ پتھ پہنچے۔ یہ ایک روایت ہے، جو 40 سال کے بعد دوبارہ شروع کی گئی ہے۔ روایت کے مطابق قومی ترنگا لہرایا گیا۔ اس کے بعد 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ قومی ترانہ گایا گیا۔چارایم آئی17‘ ہیلی کاپٹروں نے، کرتویہ پتھ پر موجود ناظرین پر پھولوں کی پتیاں برسائیں۔ اس کے بعد 100 خاتون فنکاروں پر مشتمل ایک بینڈ نے اہاوان کی پیشکش کی، جس کے تحت ناری شکتی کی علامت کے طور پر مختلف قسم کے سازینے بجائے گئے۔ اِس کے بعد پریڈ کا آغاز ہوا اور صدر جمہوریہ نے سلامی لی۔ ایسا پہلی بار ہے کہ پریڈ میں 100 سے زیادہ خواتین نے بھارتی موسیقی کے روایتی سازوں کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس میںشنکھاور نقّارے بجائے گئے۔ اِس میں خواتین پر مشتمل تینوں دستوں نے پہلی مرتبہ کرتویہ پتھ سے مارچنگ پاسٹ میں حصہ لیا۔ کرتویہ پتھ میں فرانس کی مسلح افواج کے ایک مشترکہ بینڈ اور مارچنگ دستے نے بھی مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔
16 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی جھانکیوں نے بھی کرتویہ پتھ پر نمائش کی، جس میں بھارت کی مالا مال ثقافتی گوناگونیت اور تخلیق کو نمایاں کیا گیا۔ آخر میں 54 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے آسمان پہ کرتب دکھائے، جس کا بے صبری سے انتظار تھا۔ اِن میں فرنچ ایئر اینڈ اسپیس فورس کے 3 طیارے، بھارتی فضائیہ کے 46 طیارے شامل ہوئے، جن میں بھارتی بحریہ کا ایک اور بھارتی فوج کے چار ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *