Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایڈن مارکرم ایک ٹیسٹ میں 9 کیچز لے کرریکارڈ بنا دیا

گوہاٹی، 26 نومبر :جنوبی افریقہ کے اوپنر ایڈن مارکرم نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک ہی ٹیسٹ میں نو کیچز پکڑے۔ وہ اس کارنامے کو انجام دینے والے جنوبی افریقہ کے پہلے کھلاڑی بن گئے اور ساتھ ہی انہوں نے اجنکیا رہانے کے عالمی ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔
مارکرم نے پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں چار کیچز لے کر مجموعی طور پر نو کیچز اپنے نام کیے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی جانب سے ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ کیچ لینے کا ریکارڈ برٹ وگلر کے پاس تھا، جنہوں نے جنوری 1910 میں انگلینڈ کے خلاف چھ کیچز لیے تھے۔ اس کے بعد اس ریکارڈ کی برابر بازی کرنے والے کھلاڑیوں میں برُوس مشیل، جیکس کیلیس، گریم اسمتھ اور ڈیوڈ بیڈنگھم شامل ہیں۔ مارکرم نے اس کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقہ کے پانچ بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *