قومی خبریں

خواتین

غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے رفح کراسنگ کھولنے پر اتفاق

مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان فون پر بات چیت

قاہرہ : مصری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی تک امداد پہنچانے کیلئے جمعہ کو رفح کراسنگ کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر بات چیت کے دوران غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال پر توجہ مرکز کی۔رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کو پائیدار طریقے سے پہنچانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے متعلقہ حکام امداد کی آمد کو محفوظ بنانے کیلئے اقوام متحدہ کی نگرانی میں بین الاقوامی انسانی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ بائیڈن نے خطے میں امن اور استحکام کے حصول کیلئے مصری قیادت کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ مصر نے اس سے قبل مطالبہ کیا تھا کہ جلد از جلد غزہ کی پٹی میں امدادی اور خوراکی امداد منتقل کی جائے۔مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے غزہ کی پٹی میں جلد از جلد انسانی امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ناخوشگوار حالات کی روشنی میں امدادی سامان کی فراہمی ایک ناگزیر ضرورت ہے۔سامح شکری نے کہا کہ غزہ کی پٹی تک امداد کی ترسیل شروع کرنے کیلئے ایک منصوبہ تیار ہے جیسے ہی اسرائیلی جانب سے کراسنگ کے آپریشن میں حائل رکاوٹیں ہٹا دی جائیں گی۔
پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور فوج نے اسلام آباد سے براستہ مصر غزہ کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کردی۔بیان کے مطابق کھیپ میں موسم سرما کیلئے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اس کھیپ کے باعث متاثرین غزہ کو فوری ریلیف ملے گا اور یہ کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *