Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بجرنگ پونیا کے بعد خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے بھی اپنا میڈل واپس کر دیا

پولیس نے پی ایم او دفتر جانے سے روکا تو ارجن ایوارڈکرتبیہ پتھ پر چھوڑکر واپس آگئیں 

نئی دہلی :پہلوان بجرنگ پونیا کے بعد آج خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے بھی اپنا میڈل واپس کر دیا ہے۔ جب وہ اعزاز واپس کرنے پی ایم او جا رہی تھیں تو پولیس نے انہیں کرتبیہ پتھ پر پر روک دیا۔ لہذا، ونیش پھوگاٹ نے اپنا ارجن ایوارڈکرتبیہ پتھ بیریکیڈس پر چھوڑ دیا۔
ونیش پھوگاٹ اپنا ارجن ایوارڈ لوٹانے وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) ہی جا رہی تھیں لیکن راستے میں انھیں پولیس نے روک دیا۔ جب ونیش پھوگاٹ نے دیکھا کہ انھیں پی ایم او جانے کی اجازت نہیں مل رہی ہے، تو انھوں نے اپنا ایوارڈ ’کرتویہ پتھ‘ پر رکھ کر چھوڑ دیا۔ ٹھیک اسی طرح جس طرح کچھ دنوں پہلے بجرنگ پونیا نے اپنا پدم شری ایوارڈ پی ایم او کے راستے میں فٹ پاتھ پر رکھ کر چھوڑ دیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *