
نئی دہلی ، 2فروری(میرا وطن)
مدرسہ تعلیم ± القرآن، تکیہ کالے خاں، میر درد روڈ میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا گیا، جس میں قرآنِ کریم کے حفاظ کی عظمت اور دینی تعلیم کی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ اس روح پرور اجتماع کی صدارت مدرسہ کے بانی و مہتمم اور جمعیت علماءصوبہ دہلی کے صدر مولانا محمد قاسم نوری قاسمی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا فیاض قمر ارریاوی نے انجام دیے۔
جلسے کا آغاز مدرسہ کے سابق طالب علم حافظ سفیان کی دلنشیں تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جبکہ بارگاہِ رسالت ? میں نذرانہ عقیدت معروف نعت خواں و شاعر مولانا فیصل میرٹھی نے پیش کیا۔ اس موقع پر پانچ حفاظِ کرام کی دستار بندی عمل میں آئی، جس پر حاضرین نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔پروگرام تین نشستوں پر مشتمل رہا۔ پہلی نشست میں مدرسہ کے طلبہ نے قرآت، نعت اور تقاریر پیش کیں۔ دوسری نشست میں مدرسہ کے تحت چلنے والے مکتب کے طلبہ و طالبات نے نہایت خوش اسلوبی سے قرات، نعت اور مکالمے پیش کر کے سامعین سے داد وصول کی۔ تیسری نشست میں علماءکرام نے مختلف دینی و اصلاحی موضوعات پر جامع اور پرمغز خطابات کیے۔
مولانا قاسم نوری قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ قرآنِ کریم کو حفظ کرنا اور اسے سینوں میں محفوظ رکھنا دین کی نشر و اشاعت کا نہایت اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک حافظِ قرآن اپنی شفا عت کے ذریعے کئی لوگوں کی نجات کا سبب بن سکتا ہے۔ مولانا نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی اولاد کو قرآنِ کریم کی تعلیم سے آراستہ کریں، کیونکہ یہی دنیا و آخرت کی سب سے بڑی متاع ہے۔انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ آج قرآن کے پڑھنے اور پڑھانے کی طرف مطلوبہ توجہ نہیں دی جا رہی۔
اس موقع پر مولانا محمد افضل کیموری، مولانا عظیم اللہ صدیقی ، مولانا ڈاکٹر عادل جمال ندوی، مولانا نثار قاسمی، مولانا قاری احرارالحق جوہر قاسمی ، ، مولانا محمد یوسف قاسمی ، مولانا قاری عارف قاسمی اور قاری عبدالسمیع شاہی قاسمی نے اظہار خیال کیا۔
خصوصی شرکا میں مولانا ضیاءاللہ قاسمی، مولانا یاسین جہازی، حاجی مبشر، حافظ افضل، مولاناجاوید صد یقی قاسمی ، مولانا غیاث الدین مظاہری، محمد رفیق عرف لڈو ، مولانا جمشید ، مولانا رضوان انجم قاسمی ، قار ی دانش ، قاری توحید عالم، حافظ نوشاد اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔اس موقع پر جمعیت علماءصوبہ دہلی کے ناظمِ تنظیم مفتی انصار الحق قاسمی کا نکاح دارالعلوم کے استاد مولانا افضل کیموری نے پڑھایا۔ پر و گرام کی کامیابی میں اساتذہ مدرسہ ہذا مولانا جاوید رشیدی، قاری عبدالحلیم، قاری محمد تہذیب عالم، حا فظ محمد سفیان نوری اور حافظ عبدالرحمن نے اہم کردار ادا کیا۔آخر میں مدرسہ شمس العلوم، شاہدرہ کے شیخ الحدیث مولانا مرتضیٰ قاسمی نے ملک و قوم کی فلاح و کامرانی کے لیے دعا کرائی۔
No Comments: