
اوکھلا، دہلی(میرا وطن)
26 جنوری یومِ جمہوریہ کے پر ±مسرت موقع پر مدرسہ ترتیل القرآن، جامعہ نگر اوکھلا میں ایک عظیم الشا ن اور باوقار پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں مدرسے کے طلبہ و طالبات نے نہایت جوش و جذ بے کے ساتھ یومِ جمہوریہ کے موضوع پر تقاریر پیش کیں۔طلبہ نے اپنی تقریرمیں اس بات کو واضح کیا کہ ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں کا کردار کس قدر عظیم اور ناقابلِ فراموش رہا ہے۔ مسلمانوں بالخصوص علمائِ کرام نے جو قربانیاں دیں اسے بھلایا نہیں جاسکتا ، مشکلات برداشت کیں اور وطنِ عزیز کی آزادی کے لیے ہر محاذ پر پ ±رخلوص جدوجہد کی۔ اس کے علاوہ دیگرطلبہ و طالبات نے بھی اپنی صلا حیتوں کا مظاہرہ کیا اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔
تقریب کی صدارت قاری ریاض الاسلام حفظہ اللہ مہتمم مدرسہ ترتیل القرآن نے کی۔ مدرسین مدرسہ ترتیل القرآن مولانا مجاہد الاسلام، مولانا محمد ساجد ندوی، مولانامحمد گلزار حنفی نائب صدر جمعیت علماءحلقہ نبی کریم دہلی، مولانا احتشام ،ماسٹر شبیر اورحافظ منو رنے بھی یوم جمہوریہ پر روشنی ڈالی اور بچوں کو نصیحت فرمائی کہ علم دین کے ساتھ ساتھ ملک کے قانون کا بھی ہمیں علم ہونا چاہئے۔
پروگرام میںسابق کونسلر شعیب دانش ، مفتی عبد الرازق قاسمی، قاری آفاق ،مسٹر فیاض ، مسٹرواجد، بلڈر آفتاب ، چودھری انشاد ، قاری مشتاق اور علاقائی مساجد کے ائمہ و مو ذنین شامل تھے۔ آخر میں مدرسہ انتظامیہ نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور ملک و ملت کی ترقی کے لیے دعا کی گئی۔
No Comments: