Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مولانا قاسم نوری کی صدارت میں جمعیت علماءصوبہ دہلی کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد

نئے ٹرم کی پہلی مجلس عاملہ میں ناظم اعلی ٰ کے عہدے پر مولانا آفتا ب صدیقی کی نامزدگی

 

نئی دہلی، 13 جنوری (میرا وطن)
جمعیت علماءصوبہ دہلی کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس نو منتخب صدر مولانا محمد قاسم نوری قاسمی، صدر دہلی کے زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز قاری عبدالسمیع، جنرل سکریٹری د ینی تعلیمی بورڈ صوبہ دہلی، کی تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول مقبول سے ہوا۔ اجلاس میں مہمانِ خصو صی کے طور پر جمعیت علماءہند کے ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی شریک ہوئے۔
مجلس عاملہ میں متعدد اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، جن میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور صوبہ دہلی میں جمعیت کی سرگرمیوں کو مو ¿ثر طور پر آگے بڑھانے کے طریقے شامل تھے۔ اجلاس میں ایک اہم ایجنڈا ناظم اعلی کی نامزدگی تھی، چنانچہ حسب تجویز اتفاق رائے سے مولانا محمد آفتاب صدیقی ساکن بوانہ دہلی کو رواں ٹرم کے لیے ناظمِ اعلیٰ نامزد کیا گیا، جبکہ قاری احرارالحق جوہر قاسمی کو ایڈیشنل جنرل سکریٹری بنایا گیا۔
اس موقع پر مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے نئے ٹرم کے لیے منتخب ہونے والے تمام ذمہ داران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت سے ہماری وابستگی محض ایک تنظیمی رشتہ نہیں بلکہ ایک مقدس امانت ہے۔ مجلس عاملہ کے اس جلاس میں مولانا محمد قاسم نوری قاسمی (صدر صوبہ دہلی) ، قاری عبدالغفار (نائب صدر)، مولانا مفتی خلیل قاسمی (نائب صدر)، مولانا اخلاق قاسمی (نائب صد ر )، قاری محمد عارف (نا ئب صدر)، قاری محمد سلیم ( خازن) مولانا ساجد نظام الدین دہلوی، مولانا آ فتا ب صدیقی، قاری ار شا د بوانہ، قاری عبدالسّمیع، مفتی شفاعت قاسمی، مولانا حسین شاستری پارک، قاری احرارالحق جوہر، مولانا ضیاءاللہ قاسمی، مفتی اشرف قاسمی، مفتی نثار احمد شریک تھے۔اجلاس کا اختتام مولانا قاری عبدالغفار کی دعا پر ہوا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *