
نئی دہلی ڈ10فروری (میرا وطن)
دہلی کے میئر سردار راجہ اقبال سنگھ نے منگل کو کیدارناتھ ساہنی آڈیٹوریم میں منعقدپروگرام میں میونسپل ا سکولوں کے 91 نمایاں اساتذہ کو 2025 میونسپل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا۔ ایم سی ڈی اسکولوں میں تعلیم حا صل کرنے والے 22 سابق طلباءکو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ میئر نے شمع روشن کر کے پرو گر ام کا افتتا ح کیا۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے اور میگزین انین کا اجراءکیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی میئر جے بھگوان یادو، قائد ایوان پرویش واہی، ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین یوگیش ورما ، ڈپٹی چیئرپرسن امت کھرکھری، خواتین اور بچوں کی بہبود کمیٹی کی چیئرپرسن ریکھا رانی،ایڈیشنل کمشنر اینجل بھاٹی، ایجوکیشن ڈائریکٹر نکھل تیواری اساتذہ اور اساتذہ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر راجہ اقبال سنگھ نے کہا کہ اساتذہ ہم سب کی زندگیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اساتذہ حقیقی معنوں میں قوم کے معمار ہیں اور وہ زمانے کو بدلنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے اعزاز میں اس پروگرام میں شرکت کرنا ان کے لیے باعث فخر ہے ۔ میئر نے کہا کہ معاشرے کے غریب ترین طبقے کے بچے میونسپل ا سکولوں میں پڑھتے ہیں اور انہیں اچھی تعلیم فراہم کر کے اچھے شہری بنانا ہی قوم کی حقیقی خدمت ہے اور اس کے لیے وہ تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔
تقریب میںڈپٹی میئر جے بھگوان یادو ،ایوان لیڈر پرویش واہی ، ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین یوگیش و ر ما اور ڈپٹی چیئر مین نے تقریب میں موجود میونسپل کارپوریشن اسکولوں کے طلباءکا خیرمقدم کیا اور اسا تذ ہ کی تعریف کی۔ انہوںنے کہا کہ ملک کا مستقبل اساتذہ پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ڈ ی بی ٹی کے ذریعہ طلباءکے کھاتوں میں برا ہ راست رقم منتقل کرکے ہم نے اساتذہ کو حساب کتاب کے مسلسل کام سے آزاد کیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہم اساتذہ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ بچوں کے مستقبل کی تعمیر اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں گے
No Comments: