
نئی دہلی،15جنوری (میرا وطن)
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے دیگر لیڈروں کے ساتھ ان آروگیہ مندروں کا افتتاح کیا اور عوام کے لیے وقف کیا۔انہوںنے چھترپور اسمبلی حلقہ میں سنجے کالونی بھاٹی مائنز میں آیو شمان آروگیہ مندروں کا افتتاح کیا، مہرولی میں موتی لال نہرو کیمپ، دیولی میں ساو ¿تھ پوری بلاک-5 اور اے یو ایچ سی مدانگیر، اور امبیڈکر نگر اسمبلی حلقہ میں ساو ¿تھ پوری ای-بلاک کا افتتاح کیا۔
انہوں نے ایم ایل اے کرتار سنگھ، ایم سی ڈی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین گجیندر یادو اور کونسلر
سندر سنگھ تنور کے ساتھ ان آروگیہ مندروں کا افتتاح کیا۔ اسی طرح کالکاجی، سری نواسپوری، گوتم پوری اور مولدابند گاو ¿ں میں آیوشمان آروگیہ مندروں کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر ایم سی ڈی کے سنٹرل زو ن کی چیئر پرسن یوگیتا سنگھ، کونسلر راج پال سنگھ اور کونسلر منجو راجو نرمل موجود تھیں۔افتتاح موقع پر علاقے کے ضلع مجسٹر یٹ ڈاکٹر سروان باگڑیا اور ایس ڈی ایم بھی موجود تھے
No Comments: