Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے چھتر پور اسمبلی میں 322 کروڑ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز

فتح پور بیری گاﺅں سے راجدھانی میں 51نئے آیوشمان آروگیہ کا افتتاح کیا

نئی دہلی، 13 فروری (میراوطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو جنوبی دہلی کے فتح پور بیری گاو ¿ں سے راجدھانی میں 51 نئے آیوشمان آروگیہ مندروں کا افتتاح کیا۔ ان نئے مراکز کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی میں آیوشمان آروگیہ مندروں کی کل تعداد بڑھ کر 370 ہو گئی ہے، جو صرف آٹھ ماہ میں حاصل کی گئی ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنانا دہلی حکومت کی ترجیح ہے کہ ہر شہری کو بروقت، قابل رسائی اور سستی علاج تک رسا ئی حاصل ہو۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے چھتر پور اسمبلی حلقہ میں 322 کروڑ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی آغاز کیا۔اس موقع پر جنوبی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی، مقامی ایم ایل اے کرتار سنگھ تنور، کونسلر سندر سنگھ تنور کے علاوہ سینئر افسران اور مقامی لوگ موجود تھے۔
اس موقع پرریکھا گپتا نے جنوبی دہلی کے چھتر پور اسمبلی حلقہ میں 322 کروڑ روپے سے زیادہ کے تر قیا تی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر اور مضبوطی، نالوں کی تعمیر اور بہتری، ٹریفک کی بھیڑ سے نمٹنے کے لیے ضروری انفراسٹرکچر میں بہتری، اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور عوامی سہولیات کی ترقی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اسمبلی حلقوں میں بنیادی سہولیات کی توسیع کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ان کی سرکار نے مہرولی-بدر پور روڈ پر 1,471 کروڑ رو پے کی لاگت سے ایک ڈبل ڈیکر فلائی اوور کو منظوری دی ہے۔ چھترپور اسمبلی حلقہ کو تین نئے اسکول بھی تحفے میں دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، چھتر پور اور آس پاس کے علاقوں میں چار ایلیویٹڈ روڈ پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *