
نئی دہلی 12 جنوری(میرا وطن )
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (دہلی) کی جانب سے امن چوک، مصطفی آباد، نئی دہلی میں 141 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کا افتتاح مقامی کونسلر حجن سبیلہ بیگم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت خلوص کے ساتھ کی جائے اور اس کی کوئی حد مقرر نہیں، جن سے جو بن سکے وہ ضرور کریں۔ ا?ج کا یہ کیمپ عوام کی خدمت کے لیے لگایا گیا اور اس کارخیر میں شامل سبھی لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پروگرام کے کنوینر حاجی خوشنود اور کو-کنوینر ڈاکٹر نواب نے تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صفدر جنگ ہاسپٹل کے مشہور آنکھوں کے ڈاکٹر پنکج رنجن نے کہا کہ آنکھیں بہت نازک ہوتی ہیں، بغیر ڈاکٹر کے مشورہ کے آنکھوں میں دوا نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ شوگر کے مریض اپنی آنکھوں کی جانچ مستقل کرائیں کیونکہ بینائی جانے کا خطرہ شوگر کے مریضو ں میں زیادہ ہوتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ دودھ، گھی، تیل اور پنیر کا استعمال بہت احتیاط سے کرنا چاہیے۔ کیونکہ مارکیٹ میں مذکورہ اشیا زیادہ تر ملاوٹی ہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ موسمی پھل اور سبزیاں استعمال کی جائیں۔
اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیداحمد خاں نے کہا کہ مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا بنیادی مقصد عوام میں صحت کے تئیں بیداری لانا ہے اور یونانی طریقہ علاج عمدہ صحت کا ضامین ہے۔ کیونکہ یونانی طریقہ علاج نہ صرف پاکیزہ طریقہ علاج ہے بلکہ صدیوں سے آزمایا ہوا قدرتی طریقہ علاج ہے۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میںحاجی محمد خوشنود، ڈاکٹر نواب علی کے علاوہ ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر شکیل احمد میرٹھی، ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر احسان احمد صدیقی، ڈاکٹر فیضان احمد صد یقی، ڈاکٹر عبدالمجید قاسمی، ڈاکٹر مفتی جاوید انور، ڈاکٹر محمد ارشد غیاث، ڈاکٹر شاہد خاں، ڈاکٹر منصور جما ل کاظمی، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر شکیل احمد ہاپوڑی، ڈاکٹر نرگس ملک، ڈاکٹر آصف ملک، ڈاکٹر ظہیر یار خاں، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، ایڈوکیٹ شاہ جبیں قاضی اور محمد عمران قنوجی وغیرہ شامل ہیں
No Comments: