
نئی دہلی، 11 فروری(میرا وطن)
دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا، بھاجپاکے قومی وزیر او پی دھنکھر اور دہلی کے میئر سردار را جہ اقبا ل سنگھ کے ساتھ ترواننت پورم کے میئر وی وی راجیش اور ڈپٹی میئرجی ایس آشا ناتھ نے کیرالہ میونسپل انتخابات سے 115 نو منتخب کونسلروں اور دیگر عہدیداروں کا دہلی پہنچنے پر نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر خیر مقد م کیا۔اس موقع پر بی جے پی قائدین راجیو ببر، منیش چڈھا اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔تروا ننت پورم کے میئر وی وی راجیش نے کہا کہ کیرالہ کے کونسلروں کا دہلی کا یہ دورہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا، اور ہماری قومی قیادت سے جو تجربات حاصل کریں گے وہ کیرالہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پرویریندر سچدیوا نے کہا کہ یہ جیت کیرالہ کے لوگوں کی ترقی، اچھی حکمرانی اور وزیر اعظم کی قیادت میں یقین کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے عوام جو برسوں سے بائیں بازو اور کانگریس کی پالیسیوں کا شکار ہیں، اس میونسپل الیکشن میں تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیرالہ کے لوگوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ خوشامد، بدعنوانی اور خالی وعدوں کی سیاست اب قابل قبول نہیں ہوگی۔
سردار راجہ اقبال سنگھ نے کہا کہ ’ہم آج کیرالہ سے تمام نو منتخب کونسلروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ کیرالہ میں یہ جیت ترقی پر یقین کا مظاہرہ کرنے کی جیت ہے۔ اب جب یہ کونسلر قومی قیادت سے ملیں گے تو وہ بہت خوش ہوں گے۔ وہ بہت خوش ہوں گے کیونکہ وہ بھی بہت کچھ سیکھیں گے، اور شاید یہی بی جے پی کی خوبصورتی ہے۔
No Comments: