Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں11لاکھ لوگ راشن کارڈ کے انتظار میںقطار میں کھڑے ہیں

کس کا کارڈ بنے گا ،کس کا نہیں بنے گا ، یہ سرکار کی کمیٹی طے کرے گی

8.27لاکھ کارڈ بننے ہیں ،فی صارف سے 10ہزار رشوت لی گئی
تب ریکھا گپتا سرکار میں 800کروپے کا گھوٹالہ ہوگا:آپ

نئی دہلی، 31جنوری(میراوطن)
عام آدمی پارٹی نے بی جے پی سرکار کی جانب سے راشن کارڈ بنوانے کے قواعد میں کی گئی تبدیلیوں کے پس پردہ کروڑوں روپے کے گھوٹالے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ آپ دہلی پردیش کے صدر سوربھ بھارد واج نے کہا کہ بی جے پی سرکارنے قواعد بدل کر راشن کارڈ بنوانے والے غریبوں سے تقریباً800 کروڑ روپے کی رشوت وصول کرنے کے حالات پیدا کر دیے ہیں۔ قریب 11لاکھ لوگ راشن کارڈ کے انتظار میں قطار میں کھڑے ہیں۔ وہ پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایم ایل اے سنجیو جھا اور کلدیپ کمارکے ساتھ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ سرکارنے ایک کمیٹی بنا دی ہے، جو اب یہ طے کر ے گی کہ کس کا کارڈ بنے گا اور کس کا نہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر 8.27لاکھ نئے راشن کارڈ بننے ہیں۔ اگر ہر درخواست گزار سے 10ہزار روپے بھی رشوت لی گئی تو یہ سیدھا 800کروڑ روپے کا گھوٹالہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اروند کجریوال نے پہلے آ ¶، پہلے پا ¶ کا اصول لا کر اسی بدعنوانی کو ختم کیا تھا، مگر بی جے پی سرکار نے بدعنوانی کو بڑھاوا دینے والے قواعد نافذ کر دیے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ راجدھانی میں رہنے والا سب سے غریب آدمی ہی راشن کارڈ بنوا کر راشن لینا چاہتا ہے ۔ جھگیو ں میں، کرائے کے گھروں میں، چھوٹے مکانات یا غیر مجاز کالونیوں اور دلت بستیوں میں رہنے والے لوگوں سے اگر کوئی سرکار پیسہ لوٹنا چاہے تو وہ عوام مخالف سرکار ہے۔ بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکا ر نے دہلی پر راشن کارڈ بنانے کے نئے قواعد مسلط کیے ہیں، جن میں قریب 800کروڑ روپے کے گھوٹالے کا پورا امکان ہے۔ بی جے پی سرکار نے غریبوں سے یہ 800کروڑ روپے رشو ت میں وصول کرنے کے امکانات خود پیدا کیے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *