
نئی دہلی، 11جنوری(میرا وطن )
دہلی میں بی جے پی کے وزراءاور رہنما ¶ں کی جانب سے سکھ گرو ¶ں کی بے ادبی کا معاملہ اتوار کے روز مزید سنگین ہو گیا۔ اتوار کو عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج کی قیادت میں پارٹی کے ایم ایل اے، کونسلرز، عہدیداران اور بڑی تعداد میں کارکن سڑکوں پر اتر آئے اور پیدل مارچ کرتے ہوئے بی جے پی ہیڈکوارٹر پر زبردست احتجاج کیا۔
اس دوران آپ نے سکھ گرو ¶ں کی توہین کرنے والے بی جے پی کے وزراءاور رہنما ¶ں سے عوامی معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ جب آپ کے کارکن بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچنے والے تھے تو دہلی پولیس نے بیریکیڈ لگا کر انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا اور ایک ایک کرکے سب کو حراست میں لے لیا۔ سوربھ بھاردواج سمیت کئی رہنما ¶ں کو پولیس آئی پی اسٹیٹ تھانے لے گئی، جہاں انہوں نے دھرنا دیا اور بی جے پی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
آپ کا کہنا ہے کہ گرو صاحب کی توہین، ہندوستان برداشت نہیں کرے گا۔ بی جے پی سرکار کے وزراءکی جانب سے شری گرو تیغ بہادر جی کے تعلق سے بنائی گئی فرضی ویڈیو اور گرو مہاراج کی بے ادبی کے خلاف بی جے پی دفتر کے باہر عام آدمی پارٹی نے ہلہ بول احتجاج کیا۔ اس فرضی ویڈیو سے بی جے پی کی سکھ مخالف ذہنیت ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے۔
No Comments: