Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے جنک پوری حادثہ پر سخت موقف اپنایا

تمام محکموں کو آٹھ نکاتی حفاظتی ہدایات جاری کیں

نئی دہلی، 7 فروری(میرا وطن)
مغربی دہلی کے جنک پوری علاقے میں جمعہ کے المناک حادثے پر سخت موقف اپناتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے تمام محکموں اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کی تکرا ر کو روکنے کے لیے فوری اور بروقت کارروائی کریں۔ کھدائی کے مقامات پر حفاظتی انتظامات میں خامیو ں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے حفاظتی معیارات پر سختی سے عمل کرنے اور افسران اور ٹھیکیداروں کا واضح جوابدہی مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے بعد، چیف سکریٹری نے ایک جامع آفس میمورنڈم جاری کیا ہے جس میں قومی راجدھانی دہلی میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور زیر زمین یوٹیلیٹی سے متعلق تمام تعمیرات، مرمت اور دیکھ بھا ل کے کاموں میں کھدائی کے دوران آٹھ نکاتی حفاظتی فریم ورک کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ ہدایات دہلی سرکارکے انتظامی کنٹرول کے تحت تمام محکموں اور ایجنسیوں پر لاگو ہوتی ہیں، جن میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ ، دہلی جل بورڈ ، دہلی میونسپل کارپوریشن ، نئی دہلی میونسپل کونسل ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ، اور تمام کنٹریکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیاں شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیںہے۔
آٹھ نکاتی ہدایت کے مطابق، تمام کام کی جگہوں پر تمام سمتوں سے کافی فاصلے پر واضح اور مناسب انتباہی نشانات نصب کیے جائیں۔ ریفلیکٹر لائٹس، بلنکرز، اور روشن ٹیپ کو کھدائی کے علاقوں اور رکاوٹوں کے ارد گرد نصب کیا جانا چاہیے، خاص طور پر رات کے وقت اور کم مرئی حالت میں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *