Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ارکان پارلیمنٹ کا نیتا جی سبھاس چندر بوس کوخراج عقیدت

نئی دہلی، 23 جنوری(میرا وطن)
نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیرکرن رجیجو ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکارجن کھرگے، ارکا ن پارلیمنٹ، سابق ارکان اور دیگر شخصیات نے ایوان دستور کے سنٹرل ہال میں ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔
اس موقع پرلوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی نے بھی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب میںنیتا جی سبھاش چندر بوس کی زند گی پر ایک کتا بچہ جسے لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذریعہ ہندی اور انگریزی میں شائع کیا گیا، بھی معز زین کو پیش کیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *