سیول: سال 2020 میں بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم ‘پیراسائیٹ میں اپنی زبردست اداکاری سے لوگوں کے دل جیتنے والے جنوبی کوریا کے اداکار لی سن کیون مردہ پائے گئے ہیں۔ بی بی سی ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق 48 سالہ اداکار بدھ کو وسطی سیول کے ایک پارک میں اپنی کار میں بے ہوش پائے گئے۔میڈیا کی خبرکے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ لی نے خودکشی کی ہے یا نہیں۔ تاہم پولیس کو اطلاعات ملی ہیں کہ وہ سوسائڈ نوٹ لکھنے کے بعد گھر سے نکل گئے تھے۔ ان کے خلاف منشیات کے استعمال کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان پر سیول کے ایک بار میں ملازم کے ساتھ منشیات لینے کا شبہ تھا۔
مالک مکان نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ اس کے گھر میں متعدد بار منشیات کا استعمال کر چکے تھے تاہم اداکار نے انکار کر دیا۔ انہوں نے پہلے اپنے وکیل کے ذریعے جھوٹ پکڑنے والی مشین سے ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے منشیات کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے تھے۔لی کی ایجنسی ایچ او ڈی یو اینڈ یو انٹرٹینمنٹ نے کہا، ’’غم اور مایوسی کو روکنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ ہم آپ سے احترام کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ قیاس آرائیوں پر مبنی جھوٹے حقائق پھیلانے سے گریز کریں تاکہ لی کی آخری رسومات میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
No Comments: