دربھنگہ :بہار کے دربھنگہ ہوائی اڈے سے ممبئی جانے والی پروازایس جی 116 میں ایک خاتون مسافر کی موت ہو گئی۔ یہ خاتون دربھنگہ کی رہنے والی تھی۔ دربھنگہ سے طیارہ ٹیک آف کرنے کے کچھ دیر بعد ہی خاتون کلاوتی دیوی کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ یہ خاتون ہوائی جہاز سے ممبئی جارہی تھی خاتون کی سنگین حالت کو دیکھ کر عملے نے اے ٹی سی سے رابطہ کیا اور طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ جیسے ہی اجازت ملی خاتون کو وارانسی کے لال بہادر شاستری ہوائی اڈے پر اتارا گیا اور قریبی نرسنگ ہوم میں لے جایا گیاجہاںڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اسپائس جیٹ کی فلائٹایس جی 116 دربھنگہ ایئرپورٹ سے ممبئی جا رہی تھی۔بتایا جاتا ہے کہ یہ خاتون مسافر اپنے پوتے کے ساتھ طیارے میں سفر کر رہی تھی۔ تاہم خاتون کی پرواز میں ہی موت ہو گئی۔خاتون کی سنگین حالت کو دیکھ کر عملے نے وارانسی ایئرپورٹ کے اے ٹی سی سے رابطہ کیا اور طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروائی۔اس واقعے کے بعد طیارے میں کہرام مچ گیا۔آخر کار یہ پرواز پیر کی شام 7.30 بجے وارانسی سے ممبئی کے لیے روانہ ہوئی۔
No Comments: