Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

’امن ترجیح ہونی چاہیے:امن کے بغیر ہمیں تحفظ فراہم نہیں ہوسکتا‘:ایچ ایم میگوئل انجیل موراٹینوس،اقوام متحدہ کے اعلی نمائندے برائے تہذیبی اتحاد کا جامعہ میں خطاب

نئی دہلی ،8اپریل (میرا وطن نیوز )
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے عالی وقار میگوئیل انجیل موراٹینوس انڈر سیکرٹیری جنرل اقوام متحدہ الائس فار سویلا ئزیشن (یواین اے او سی)کے اعلی نمائندے اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے خاص سفیر کی بھارت کے ان کے آفیشیل دورے پر کل میزبانی کی۔ یہ دورہ مختلف تہذیبوں و ثقافتوں اور معاشروں کے درمیان تعاون،باہمی افہام و تفہیم اور مذاکرات کے فروغ کے مقصد سے اہمیت رکھتا ہے۔
پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی کے خیر مقدمی تقریر سے پروگرام کا آغاز ہوا۔انہوں نے معزز مہمانان اور مندوبین کا والہانہ استقبال کیا اور شمولیتی تعلیم، تہذیبی تنوع اور تعلیمی افضلیت کے تئیں پابند عہد سرکردہ ادارے کے طورپر جامعہ کی وراثت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں یونائیڈنیشن الائنس فار سویلائزیشن کے زیر اہتمام فروغ پانے والی قدروں بین الاقوامی اشتراکات اور بین تہذیبی مذا کرات کے فروغ میں یونیورسٹی کی متواتر دلچسپی پر زوردیا۔
ایچ ای اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل اور یونائٹیڈ نیشن الائنس فار سویلائزیشن (یو این اے او سی ) کے اعلی نمائندے مسٹر میگوئل اینجل مورٹینوس نے اپنے خطاب میں بین ثقافتی مکالمے، جامع معاشرو ں ، اور علمی اداروں اور باہمی امن کو فروغ دینے میں شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ ذمہ دار عالمی شہریوں کی تشکیل میں یونیورسٹیوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ثقافتوں کے درمیان پل بنانے میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی حوصلہ افزائی کی۔
وائس چانسلرپروفیسر مظہر آصف نے صدارتی گفتگو کرتے ہوئے جامعہ کی تکثیریت، بقائے باہمی، اور قومی تعمیر کے عزم سے منور تاریخ اور روایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یونیورسٹیوں کو مکالمے، تنقیدی سوچ، اور متنوع کمیونٹیز کے درمیان مشغولیت کے مقامات کے طور پر اجاگر کیا، اور جامعہ کی بین ثقافتی افہام و تفہیم، نوجوانوں کی شمولیت، قیام امن، اور مشترکہ انسانی اقدار کے فروغ کے شعبوں میں یو این اے او سی کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

دورے پر آئے وفد میں ایچ ایم میگوئل انجیل،محترمہ نہال سعد، ڈائریکٹر یو این اے او سی،محترمہ انا پولی اوچنکو، پروگرام آفیسر،انسٹی ٹیوشن اور ممبر اسٹیٹ ریلیشن ایڈوازئر، محمد شبیر کے، انڈر سیکریٹری، (یو این ای ایس) وزارت برائے امور خارجہ، سریش چنرابھٹ،جوائنٹ سیکریٹری(یو این ایس ایس۔ دو) کے پی اے،اور محترمہ دیوانشی سکسینہ،فیسر ٹرینی،وزارت امور خارجہ حکومت ہند شامل ہیں۔
جامعہ کی جانب سے وائس چانسلر،رجسٹرار،، ڈین (اکیڈمک افیئرز) ڈین (انٹر نیشنل ریلیشنز ) ڈین (رسرچ ا ینڈ انوویشن)،کنٹرولر امتحانات، چیف پراکٹر، یونیورسٹی لائبریرین، افسر اعلی تعلقات عامہ (سی پی آر او) جامعہ کی تمام فیکلٹیز کے ڈینز اور یونیورسٹی کے سینئر عہدیداران نے میٹنگ میں شرکت کی۔پروگرام کا اختتام پروفیسر اشویندر کور پوپلی، ڈین، بین الاقوامی تعلقات، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شکریے کے ساتھ ہوا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *