Avatar

Roznama Mera Watan

Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

All News

امریکی انتخا ب میں الہان عمرکے ہاتھوں اسرائیل حامی امیدوار کی شکست

واشنگٹن: امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے انتخابات 2024 کے دوران اپنے حریف و اسرائیل کی حامی ریپبلکن امیدوار کو باآسانی شکست دیدی۔ مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق صومالی نژاد مسلم خاتون ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب اسرائیل کے حامی گروپوں کی جانب سے گزشتہ اگست کے پرائمری انتخابات […]

image

دہلی میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز

راجدھانی دہلی میں ایک بار پھر ڈینگو کا قہر برپا ہونے لگا ہے۔ ہر ہفتہ 500 کے قریب مریضوں کی تصدیق ہو رہی ہے۔ گزشتہ ہفتہ بھی ڈینگو کے 480 نئے مریضوں کے ساتھ کُل مریضوں کی تعداد 4 ہزار کوتجاوز کر چکی ہے۔ اس دوران ملیریا کے بھی 23 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی […]

image

بہرائچ ‘بلڈوزر ایکشن’ پر یوگی حکومت سے جواب طلب

الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے بہرائچ میں مبینہ تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کو چیلنج دینے والی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کے دوران یوگی حکومت سے سوال کیا ہے کہ قانون کے مطابق سروے اور حد بندی کی گئی تھی یا نہیں۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے دیگر نکات پر […]

image

یمنا کے گھاٹوں پر ’چھٹھ پوجا‘ کی اجازت دینے سے دہلی ہائی کورٹ کا انکار6

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے یمنا کے گھاٹوں پر چھٹھ پوجا کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے یمنا میں چھٹھ پوجا کی اجازت مانگی تھی، تاہم دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منموہن اور جسٹس تُشار راؤ گیڈیلا کی بنچ نے کہا کہ یمنا کی موجودہ […]

image

ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکہ کے صدر منتخب

واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخاب تقریباً جیت چکے ہیں اور فی الحال اکثریت سے صرف تین ووٹ پیچھے ہیں۔ دریں اثنا ٹرمپ اپنی اہلیہ میلینیا ٹرمپ کے ساتھ اپنے حامیوں سے خطاب کےدوران اپنی جیت کا اعلان کر دیا۔ خطاب میں انہوں نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ کا […]

image

جموں و کشمیر اسمبلی میں دفعہ 370 کی بحالی کے لیے قرارداد منظور

سری نگر: جموں و کشمیر اسمبلی کے تیسرے دن اجلاس کے دوران شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی، جب نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے اسمبلی میں دفعہ 370 کی بحالی کے لیے قرارداد پیش کی۔ اس قرارداد کو اسمبلی میں اکثریتی ووٹوں سے منظور کرلیا گیا، جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے شدید […]

image

دہلی میں فضائی آلودگی برقرار، اے کیو آئی 400 سے تجاوز

نئی دہلی :دہلی میں فضائی آلودگی ‘سنگین’ سطح پر برقرارہے-بدھ کو لگاتار چوتھے دن یہاں کی حالت ‘سنگین’ زمرے کے قریب ہی رہی۔ حالانکہ مجموعی طور سے دیکھا جائے تو یہ ‘انتہائی خراب’ زمرے میں درج کیا گیا۔ آج صبح میں وزیر پور کا اے کیو آئی 421، بوانا کا 409، نیو موتی باغ کا […]

image

چھٹھ کے گانوں کے لیے مشہور شاردہ سنہانہیں رہیں

نئی دہلی :چھٹھ کے گانوں کے لیے مشہور شاردہ سنہا کا عین چھٹھ کےموقع پرمنگل کی شب دہلی کے ایمس میں انتقال ہو گیا- وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، راہل گاندھی، نتیش کمار اورآر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو سمیت کئی رہنماؤں نے شاردہ سنہاکے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے […]

image

یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند: سکریٹری مرکزی تعلیمی بورڈ

نئی دہلی: مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری سید تنویر احمد نے یوپی مدرسہ ایکٹ 2004 کو برقرار رکھنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کے سابق فیصلے کو […]

image

سلمان خان کو پھر جان سے مارنے کی دھمکی

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ یہ دھمکی ممبئی پولیس کی ہیلپ لائن پر موصول ہوئی، جہاں ایک شخص نے خود کو لارنس بشنوئی کا بھائی بتایا۔ دھمکی دینے والے نے کہا کہ اگر سلمان خان اپنی جان بچانا چاہتے ہیں تو […]

image