
پٹنہ۔انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی)بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو اور موجودہ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو زمین ملازمت کیس کے ضمن میں تازہ سمن جاری کیاہے۔سمن نوٹس پٹنہ کے 10سرکلرروڈ پر واقع رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر جسمانی طور پر ای ڈی کے حوالے کیاگیاتھااور دونوں آر جے ڈی لیڈروں کو […]
نئی دہلی :اس سال 26 جنوری کو ’کرتویہ پتھ‘ پر 75ویں یومِ جمہوریہ تقریب بہت اہم ثابت ہونے والی ہے۔ فرانسیسی صدر امینوئل میکروں اس تقریب میں جہاںمہمانِ خصوصی ہونگے وہیں یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں فرانسیسی فوج بھی حصہ لے گی۔ فرانسیسی فوج کی 95 رکنی ٹیم پہلے ہی ہندوستان پہنچ چکی ہے اور […]
لکھنئو:اترپردیش میں ایودھیا میں پیر کو ہونے والی رام مندر کی عظیم الشان افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےکل شہر میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔ بڑی تقریب سے قبل ایودھیا اور پوری ریاست میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ادھر ایودھیا میں شری رام جنم بھومی […]
اسلام آباد: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی ہے۔ دراصل ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ان کی طلاق کے بارے میں کافی عرصے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیںاور اب شادی کی تصاویر سے ثانیہ مرزا سے ان کی علٰحدگی کی تصدیق ہوجاتی ہے۔ ادھر شعیب ملک نے […]
وارانسی : وارانسی واقع گیانواپی میں وضو خانہ کی صفائی مکمل ہو گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن اور فشریز ڈپارٹمنٹ کے صفائی عملہ نے وضو خانہ کی صفائی کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس دوران وضو خانہ میں تقریباً 17 مردہ مچھلیاں پائی گئیں۔ جبکہ 38 مچھلیاں زندہ پائی گئیں۔ […]
واشنگٹن :امریکہ نے ایک بار پھر یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں۔ تازہ ترین امریکی حملے میں حوثی گروپ کے تین اینٹی شپ میزائل بحیرہ احمر میں تباہ ہو گئے ہیں۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان امریکی […]
نئی دہلی :جنوبی ہند کی مشہور و معروف اداکارہ رشمکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو معاملے میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے کلیدی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور جلد ہی اس سے پوچھ تاچھ کی کارروائی شروع ہوگی۔ رشمکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو معاملے میں دہلی پولیس نے گزشتہ سال 10 […]
نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے سابق کونسلر عشرت جہاںسمیت12 افرادکوقومی راجدھانی میں 2020میں ہوئے فساد کے ملزمان میںشامل کرتے ہوئے ان سب کے خلاف فر د جرم عائد کردیا ہے ۔ عشرت جہاںکے علاوہ خالد سیفی، وکرم پرتاپ، سمیر انصاری، شہاب الدین انصاری، اقبال احمد، انظار، محمد الیاس، محمد بلال سیفی، سلیم احمد، […]
نئی دہلی۔الیکشن کمیشن (ای سی) کے ایک اہلکار نے کہاہے کہ مجوزہ 2024لوک سبھا انتخابات سے قبل الکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) او رووٹر ویرفائیبل پیپر ایڈیٹ ٹرائیل (وی وی پی اے ٹی) پر ملک گیر بیداری مہم جاری ہے تاکہ شہریوں کو ووٹنگ کے عمل کا پہلا تجربہ اور اس سے واقفیت فراہم […]
نئی دہلی :گذشتہ7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میںاب تک کم از کم 24 ہزار 620 افراد شہید اور 61 ہزار 830 زخمی ہوچکے ہیںجبکہ اسرائیل میں مرنے والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد ایک ہزار 139 ہے۔مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں الشفا اسپتال کے قریب ایک اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فضائی حملے […]