
بنگلورو: 5 ۔ اپریل : بنگلورو کے رامیشورم کیفے میں یکم مارچ کو ہوئے دھماکہ کے سلسلے میں جمعہ 5 اپریل کو این آئی اے نے بی جے پی کارکن سائی پرساد کو حراست میں لیاہے۔اس کارکن کا نام مبینہ طور پر موبائل شاپ کے دو ملازمین نے لیا تھا،جن سے گزشتہ ہفتہ این آئی […]
نئی دہلی :پاکستانی شہری اور مشہور صوفی سَنت حضرت شاہ محمد عبدالمقتدر شاہ مسعود احمدکی جسد خاکی کو ہندوستان لاکر دفن کرنے کی عرضی سپریم کورٹ نےآج خارج کر دی۔چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے کہا کہ کوئی بھی کسی غیر ملکی باشندہ […]
نئی دہلی : این سی ای آر ٹی نے ایک بار پھر تاریخ کی کتاب میں بڑی تبدیلی کر دی ہے۔ تبدیلی این سی ای آر ٹی کے بارہویں درجہ کی کتاب میں کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ’ہڑپّا تہذیب کی ابتدا اور زوال‘ باب میں تبدیلی کی گئی ہے جو کہ انتہائی اہم […]
ریاض : مشہورماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے کہا ہے کہ پیر 29 رمضان بمطابق 8 اپریل کو عید کا چاند نا ممکن ہے،اس لئے عیدالفطر 10اپریل کو ہوگی ۔ میڈیاکی خبروں کے مطابق عبد اللہ الخضیرینے کہا ہے کہ ’فلکی حساب کے مطابق اس دن چاند ، سورج […]
نئی دہلی : اتر پردیش کے مدارس میں پڑھنے والے تقریباً 17 لاکھ طلبا اور مدارس سے جڑے تقریباً 10 ہزار اساتذہ کو ’سپریم‘ نے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔واضح ہوکہ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے 22 مارچ کو […]
تل ابیب: شامی دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیل کو ایران کے جوابی حملے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر تمام اس نے فوجیوں کی چھٹیاںمنسوخ کرتے ہوئے اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ ایران سے جاری تناؤ کے درمیان اسرائیل کے ایک بڑے حصہ میں […]
نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے کانگریس پارٹی نے دہلی واقع اپنے ہیڈکوارٹر میں اپنا ویژن دستاویز اور منشور جاری کردیا۔ کانگریس نے اپنے منشور کو ’نیائے پتر‘ یعنی انصاف نامہ کے نام سے جاری کیا ہے۔پارٹی نے اپنے منشور میں پانچ نیائے شامل کئے ہیں، جو بھاگیداری نیائے، یووا نیائے، ناری نیائے، […]
کراکس : دنیا کا معمر ترین شخص 114 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔جنوبی امریکی ملک وینزویلا سے تعلق رکھنے والے جوآن ویسنٹ پیریز مورا نامی شخص کو دنیا کا سب سے عمر رسیدہ شخص قرار دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2022 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جوآن […]
ڈاکار: مغربی افریقی ملک سینیگال کے نومنتخب صدر باسیرو دیومے فائے نے افریقی پیٹریاٹس آف سینیگال فار ورک اینڈ ایتھکس اینڈ فریٹرنٹی (پی اے ایس ٹی ای ایف) پارٹی کے رہنما عثمان سونکو کو وزیر اعظم مقرر کیا ہے ۔قبل ازیں منگل کو فائے نے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار سے 30 کلومیٹر دور دیامانتیو میں […]
نئی دہلی : مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف 21-2020 میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے والے سنیُکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ لوگوں سے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو ’سزا‘ دینے کی گزارش کرے گا۔ ایس کے ایم لیڈر بلبیر سنگھ رجیوال نے کہا […]