
کرنال:ہریانہ کے کرنال ضلع کے تراوڑی میں آج ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ایک چلتی مال گاڑی سے 8 کنٹینرس گر گئے اور مال گاڑی کے 2 پہیے بھی پٹری سے اتر گئے۔ حادثے کے بعد دونوں جانب سے آنے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام اور […]
ممبئی :مہاراشٹر میں چار سیٹوں پر ہوئے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے۔ مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک بار پھر شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے حکمراں محاذ مہایوتی پر بھاری پڑ گئے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینایوبی ٹی نے قانون […]
ممبئی : ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے مفرور کاروباری وجئے مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ غیر ضمانتی وارنٹ مالیا کے خلاف انڈین اوورسیز بینک سے 180 کروڑ روپے لے کر اس کی ادائیگی نہ کرنے سے متعلق ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف 29 جون کو غیر ضمانتی وارنٹ […]
کلکتہ : بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ایک جوڑے کو سرعام کوڑے مارنے سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔راج بھون کے مطابق بوس نے اس واقعہ پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور اس کو وحشیانہ قرار دیا ہے۔ایک ویڈیو میںترنمول کانگریس لیڈر کو ایک […]
لاہور: پاکستان کی ایک عدالت نے ایک عیسائی کو سوشیل میڈیا پر ”اہانت اسلام والی پوسٹ کرنے پر سزائے موت سنائی۔اس پوسٹ پر برہم ہجوم نے گزشتہ سال ملک کے صوبہ پنجاب میں کئی گرجاگھروں اور عیسائیوں کے مکانوں کو جلادیاتھا۔اگست 2023 میں ضلع فیصلہ آباد کی تحصیل جڑاں والا میں جو صوبہ دارالحکومت لاہور […]
واشنگٹن: امریکہ میں ایک بار پھر اندھادھند فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں پیر کے روز یونیورسٹی آف سنسناٹی کیمپس کے پاس پانچ لوگوں کو گولی مار دی گئی۔ اس فائرنگ واقعہ میں تین لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے، جب کہ دیگر دو زخمی ہوئے ہیں جنھیں […]
نئی دہلی :دہلی کی ساکیت عدالت نے نرمدا بچاؤ آندولن کارکن میدھا پاٹکر کو ہتک عزت کے مقدمے میں پانچ ماہ قید اور 10 لاکھ روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ساکیت عدالت نے گزشتہ ماہ مئی میں ہی میدھا پاٹکر کو مجرمانہ ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر […]
ممبئی : مہاراشٹرا کے پونے کے لونا والا علاقہ میں بھوشی ڈیم کے بیک واٹر کے پاس واقع آبشار میں مسلم خاندان کے 5 افراد بہہ گئے، جن میں ایک خاتون اور دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ اس واقعہ میں 40 سالہ خاتون، ایک 13 سالہ لڑکی کی موت ہو گئی ان […]
نئی دہلی :اٹھارہویں لوک سبھا کے لیے منتخب اراکین میں سے ایک انجینئر عبدالرشید شیخ اب تک لوک سبھا رکن کی شکل میں حلف نہیں لے سکے ہیں۔ دراصل وہ ٹیرر فنڈنگ کے ایک معاملے میں قید و بند کی صعوبت برداشت کر رہے ہیں، لیکن انسداد دہشت گردی ایجنسی این آئی اے نے اب […]
نئی دہلی : بہار اور جھارکھنڈ میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران پُل منہدم ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں، اور اب منی پور میں بھی ایک پُل منہدم ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور کے امپھال مغرب ضلع میں ایک پُل گر گیا ہے۔ حادثہ اس […]