قومی خبریں

خواتین

جیل کے تالے ٹوٹیں گے، کیجریوال ، سسودیا اور ستیندر چھوٹیں گے۔سنجے سنگھ

تہاڑ جیل سے باہر آتے ہی عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر نےاختیار کیا جارحانہ انداز

نئی دہلی : تہاڑ جیل سے باہر آتے ہی عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ جارحانہ انداز میں نظر آئے۔ مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت جدوجہد کرنے کا ہے۔ جیل کے تالے ٹوٹیں گے، منیش سسودیا، اروند کیجریوال اور ستیندر جین جیل سے چھوٹیں گے۔ سنجے سنگھ کو گزشتہ سال اکتوبر میں دہلی شراب گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چھ ماہ جیل میں گزارنے کے بعد سپریم کورٹ نے منگل کو انہیں ضمانت دے دی۔
آپ لیڈر سنجے سنگھ نے تہاڑ جیل سے رہا ہونے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت جشن منانے کا نہیں ہے، یہ جدوجہد کرنے کا ہے… ہماری پارٹی کے سب سے بڑے لیڈر اروند کیجریوال، منیش سسودیا اور ستیندر جین کو جیل میں رکھا گیا ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ جیل کے تالے ٹوٹیں گے اور اروند کیجریوال چھوٹیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *