ریاض : سعودی حکومت اب بے ضرورت ویزے کے اجرءپر سختی سے روک لگانا چاہتی ہے ۔ سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے لیبر مارکٹ اور اقامہ قوانین پر عمل درآمد کو منظم کرنے کیلئے قانون میں ترمیم کی غرض سے مخصوص سروے کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ وزارت نے تجویز دی ہے کہ غیر ضروری ویزوں کے اجراء کے حوالے سے قانون سازی سخت کی جائے ۔ ملازمت کے مواقع نہ ہونے پر ویزے جاری کرانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2لاکھ سے 5 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ العربیہ کے مطابق وزارت افرادی قوت کی جانب سے مملکت میں لیبر مارکٹ کو منظم کرنے اور اضافہ افرادی قوت کی درآمد کو روکنے کیلئے وزارت کا کہنا ہے کہ ویزوں کے اجراء کیلئے باریک بینی سے کام لیا جائے ۔وزارت نے مزید کہا کہ فنی اور گھریلو کارکنوں کیلئے ویزوں کے اجراء کے ضوابط از سرنو مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ ضروری ہے کہ جب تک آجر یہ ثابت نہ کرے کہ اسے کارکن کی ضرورت ہے ویزے جاری نہ کئے جائیں ۔ اگر یہ ثابت ہوجائے کہ ویزوں کا اجراء محض کاروبار کی وجہ سے کیا گیا ہو تو اس صورت میں خلاف ورزی کے مرتکب پر 2لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔
No Comments: