قومی خبریں

خواتین

دہلی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس رکارڈ

بدھ کا دن راجدھانی میں سال کا سب سے گرم دن رہا

نئی دہلی: محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو اوسط درجہ حرارت سے 4 ڈگری زیادہ ہے۔ماہرین موسمیات اور مقامی موسمی دفتر کے سربراہ کلدیپ سریواستو نے کہا، ’’بدھ کا دن راجدھانی میں سال کا سب سے گرم دن تھا لیکن مطلع ابر آلود رہنے اور دہلی-این سی آر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کی وجہ سے گرمی کا احساس نہیں ہوا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اپریل میں قومی راجدھانی میں درجہ حرارت میں شدید اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے 3 روز تک مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 37 اور 20 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم اس کے بعد درجہ حرارت میں کمی دیکھی جا سکتی ہے یعنی دہلی میں ہلکی بارش سے درجہ حرارت گرنے کی امید ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *