مرادآباد لوک سبھا سیٹ سےروچی ویراایس پی امیدوار
حلقےمیں امیدوار کو لے کر چل رہا ہائی وولٹیج ڈرامہ ختم ہوگیا
مرادآباد: مرادآباد لوک سبھا سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار کو لے کر چل رہا ہائی وولٹیج ڈرامہ ختم ہو گیا ہے۔ ایس پی نے آفیشیل طور پر روچی ویرا کو امیدوار بناتے ہوئے ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اکھلیش یادو نے یہ فیصلہ اعظم خان کے دباؤ میں کیا ہے۔ سیتا پور جیل میں اکھلیش یادو سے ملاقات کے دوران اعظم خان نے روچی ویرا کو مراد آباد لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ دینے کیلئے کہا تھا۔
دراصل ایس ٹی حسن نے ٹکٹ ملتے ہی کل اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا تھا۔ وہیں پارٹی نے روچی ویرا کو پہلے یہ نشان دیا۔ لیکن کاغذات نامزدگی داخل کرنے سے منع کر دیا تھا۔ اس کے باوجود روچی ویرا نے جا کر کاغذات نامزدگی داخل کردیا ۔ اس کے بعد اب پارٹی نے آفیشیل طور پر روچی ویرا کو مرادآباد لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
No Comments: