قومی خبریں

خواتین

مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺکے صحنوں میں تیز دھار آلات لانے پر پابندی

عازمین کو اپنی سہولت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے کا مشورہ

ریاض: سعودی عرب میں پبلک سکیورٹی نے کہا ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحنوں میں تیز دھار آلات لانے پر پابندی ہے۔ پبلک سیکیورٹی نے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے زائرین کو خبردار کیا کہ وہ بیداری بڑھانے کے جاری اقدامات کے تناظر میں یہ ٹولز ساتھ نہ لائیں ۔پبلک سکیورٹی نے عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی سہولت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔ نقل و حمل کا نظام مناسب قیمت فراہم کرتا اور ادائیگی کے متعدد ذرائع فراہم کرتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *