قومی خبریں

خواتین

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیوسینا کے سینئر لیڈر منوہر جوشی نہیں رہے

تقریباً 5 دہائیوں تک سیاست میں سرگرم رہنے والے منوہر جوشی نے لوک سبھا اسپیکر کا عہدہ بھی سنبھا لا تھا

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیوسینا کے سینئر لیڈر منوہر جوشی کا انتقال ہو گیا ،وہ 86برس کے تھے۔نوہر جوشی کو 21فروری کو طبیعت بگڑنے کے بعد ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آج علی الصبح 3.02 بجے آخری سانس لی۔منوہر جوشی کے جسد خاکی کو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ماٹونگا ویسٹ کے روپرل کالج میں ان کی موجودہ رہائش گاہ پر آخری درشن کے لیے رکھا جائے گا۔ ان کی آخری رسومات دادر کے شمشان گھاٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔
تقریباً 5 دہائیوں تک سیاست میں سرگرم رہنے والے منوہر جوشی ریاست کے وزیر اعلیٰ بھی رہے۔ ان کا سیاسی کیریئر ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کونسلر کے طور پر شروع ہوا، جس کے بعد وہ میئر، قانون ساز کونسل کے رکن، رکن اسمبلی، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے رکن اور مرکزی وزیر بنے اور بعد میں این ڈی اے حکومت کے دوران لوک سبھا کے اسپیکر بنے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *